پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ساڑھے تیرہ ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز (ایل ایچ ڈبلیوز) کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ایل ایچ ڈبلیو ایسوسی ایشن کی سینیئر نائب صدر عائشہ کے مطابق ایل ایچ ڈبلیوز کی مستقلی کے لیے چار سال قبل پشاور ہائیکورٹ میں کیس درج کرایا گیا تھا۔

اٹھارہ ماہ قبل عدالت نے مستقلی کے حق میں فیصلہ دیا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے تیرہ ہزار پانچ سو ایل ایچ ڈبلیوز، ایل ایچ ایس، ڈرائیوروں اور کلرکوں کو مستقل کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مراسلے میں 12ہزار423 لیڈی ہیلتھ ورکروں کو بی پی ایس گریڈ 5 دیا گیا جبکہ 508 لیڈی ہیلتھ ورکرزسپر وائزرکو بی پی ایس 7 دیا گیا ہے۔

جبکہ 390 ڈرائیوروں کو گریڈ 4 اور 21 اکائونٹ سپر وائزر کو گریڈ 7 دیا گیا ہے۔

سینیئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ فیصلے کو یکم جولائی سے نافذ سمجھا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں