وزیراعظم کی نااہلی کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2014
وزیراعظم نواز شریف—۔فائل فوٹو
وزیراعظم نواز شریف—۔فائل فوٹو

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لیے ایک درخواست دائرکردی گئی ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز توقیر گھمن کے مطابق مذکورہ درخواست پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انصاف لائرز فورم کے سینئر نائب صدر گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پاک فوج کے حوالے سے قومی اسمبلی میں ایک ایسا بیان دیا تھا، جس کی بعد میں پاک فوج کی جانب سے بھی تردید کردی گئی تھی۔

درخواست گزار کے مطابق اس جھوٹا بیان دینے کے بعد وزیراعظم نواز شریف آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اُترتے، لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے انصاف لائرفورم کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی تھی۔


مزید پڑھیں: وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار


تبصرے (0) بند ہیں