کوئٹہ: پاک فوج کا طیارہ گر کر تباہ

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2014
فائل فوٹو—۔
فائل فوٹو—۔

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے ڈسٹرکٹ زیارت کی حدود میں پاک فوج کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کا ایئر کرافٹ طیارہ کوئٹہ کے خالد ائیربیس سے صبح پونے دس بجے روانہ ہوا تھا۔

لورالائی اور زیارت کے درمیاں منا ڈیم کے قریب فنی خرابی کے باعث یہ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار پائلٹ کیپٹن عمر اور کیپٹن حسنین محمود زخمی ہوگئے ، جنہیں علاج کے لیے کوئٹہ کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور دیگر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں۔

جبکہ پولیس اور لیویز نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں