پشاور: حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلطی سے 'گو نواز گو' کا نعرہ لگایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کنونشن میں جوش خطابت میں پارٹی کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگا دیے تھے۔

اپنی اس غلطی کو تسلیم کرتے ہوئے اب ان کا کہنا ہے کہ 'گو نواز گو' کے نعرے دراصل نادانستہ طور پر ان کی زبان سے پھسل گئے تھے، عمران خان سے بھی ایسی غلطیاں ہوئی ہیں۔


مزید پڑھیں: ن لیگ کی تقریب میں ’گو نواز گو‘ کے نعرے


ڈان نیوز ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر صابر شاہ نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ (ن) لیگ زیادہ لوگ جمع کردے تو سیاست چھوڑ دوں گا، کل ( ن) لیگ کے کنونشن میں پارٹی عہدیداروں سے زیادہ تعداد ورکروں کی تھی، لہٰذا اب عمران خان اپنا وعدہ پورا کریں۔

انہوں نے خیبر پخونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خیبر پختونخواہ کو اپنی طرز حکمرانی سے مایوس کیا ہے۔

صوبے کی حکومت ایک ماہ سے دھرنے میں بیٹھی ہے اور یہاں لوگوں کو بھتّے کی پرچیاں مل رہی ہیں۔

پیر صابر شاہ نے کہا کہ عمران خان اور قادری کے دھرنوں کو خیبر پختونخوا کے غیرت مند پختونوں نے مسترد کر دیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (2) بند ہیں

Saddam Aijaz Abbasi Sep 20, 2014 03:40pm
"A slip of the tongue is no fault of the mind". So journalism, analysis and reporting should be balanced and mature, not portray the bad image unless find guilty or necessary.
Hamid Ali Bhatti Sep 20, 2014 03:41pm
sach bat zuban par aa hi jati hay