انچیون: سری لنکا کو افتتاحی میچ میں 14-0 کی عبرتناک شکست سے دوچار کرنے کے بعد اتوار کو ایشین گیمز میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بھی فتح حاصل کرتے ہوئے چین کو زیر کردیا۔

جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں کھیلے جا رہے گیمز میں دفاعی چیمپیئن پاکستان نے لگاتار دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے چین کو 2-0 سے شکست دی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالحسیم خان اور محمد دلبر نے ایک ایک فیلڈ گول اسکور کیا۔

چار سال قبل چین میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم کو اعزاز برقرار رکھنے کے لیےآنے والے دنوں میں میزبان جنوبی کوریا، روایتی حریف ہندوستان اور ملائیشیا جیسی ٹیموں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پاکستان کو سری لنکا، انڈیا، عمان اور چین کے ساتھ ایونٹ کے گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں بنگلہ دیش، جنوبی کوریا، ملائیشیا، جاپان اور سنگاپور کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم 25 ستمبر کو انڈیا کے مدمقابل آئے گی جس کے بعد گروپ کے فاتح کا فیصلہ ہو گا۔

گرین شرٹس کا ایونٹ میں آخری گروپ میچ عمان سے 27 سمبر سے ہوگا جس کے بعد گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کھیلنے کی اہل ہوں گی۔

تبصرے (0) بند ہیں