ہندوستان میں پہلا خواجہ سرا نیوز اینکر

21 ستمبر 2014
پدمنی پرکاش — بشکریہ ڈیلی بھاشکر
پدمنی پرکاش — بشکریہ ڈیلی بھاشکر

نئی دہلی: ہندوستان میں ایک ٹی وی چینل نے ملک میں پہلی مرتبہ یک خواجہ سرا کو 'نیوزاینکر' کی پوسٹ پر ملازمت دے دی ہے۔

ہندوستان میں یہ اقدام ایک عدالتی فیصلے، جس میں خواجہ سراؤں کو قانونی طور پر تیسری جنس تسلیم کرنے کا حکم دیا گیا تھا، کے پانچ ماہ بعد سامنے آیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 31 سالہ پدمنی پرکاش ریاست تامل ناڈو میں لوٹس نیوز سے وابستہ ہوئی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں اپنے گھر والوں کے قطع تعل سمیت متعدد مرتبہ امتیازی سلوک کا سامنا کیا ہے۔

پدمنی ٹی وی چینل سے وابستہ ہونے سے قبل ایک ڈانسر ہونے کے ساتھ ساتھ تامل سوپ اوپراز میں بھی کام کر چکی ہیں۔

پدمنی کا کہنا ہے کہ ان کے لیے یہ ملازمت کافی مشکل بھی تھی کیونکہ انہیں اس دوران لہجے میں روانی رکھنے کے ساتھ ساتھ آواز بھی ایسی رکھنی کہ لوگ اسے باآسانی سمجھ سکیں۔

ہندوستانی سپریم کورٹ نے اپریل میں اپنے ایک فیصلے میں خواجہ سراؤں کو ملک میں تیسری جنس تسلیم کرنے کا حکم دیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں