کراچی: حساس اداروں نے سندھ حکومت کو ملک کے سب سے بڑے شہر میں خودکش بمباروں کی آمد کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہے وہ شہر کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

حساس اداروں کی جانب سے سندھ حکومت کو لکھے جانے والے مراسلے کے بعد صوبائی وازرت داخلہ نے انتباہی خط جاری کردیا ہے جس کی کاپی ڈان نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں خود کش بمبار داخل ہوگئے ہیں اور شہر کے کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتے ہیں تاہم خط میں خودکش بمباروں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا۔

انتباہی خط ملنے کے بعد وزارت داخلہ سندھ کے احکامات پر پولیس حکام نے تحریک انصاف کے جلسے سمیت شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی تھی۔

دوسری جانب رینجرز کی جانب سے بھی غیر قانونی اسلحے سے متعلق مہم جاری ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق غیر قانونی اسلحہ ساتھ لے کر چلنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ساتھ ساتھ شہریوں سے اپیل کی کہ وہ گاڑیوں کے کاغذات بھی ساتھ رکھ کر سفر کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں