اسلام آباد: پاکستان نے گزشتہ روز اتوار کو افغانستان میں دو صدارتی امیدواروں کی جانب سے شرکتِ اقتدار کے معاہدے کاخیر مقدم کیا ہے۔

پاکستانی دفترِ خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 'ہم اس معاہدے پر دستخط کو ایک مثبت پیش رفت سمجھتے ہیں اور مستقبل میں امن اور خوشحالی کے لیے مسلسل اپنی حمایت کو جاری رکھیں گے'۔

بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ یقیناً ممکن تھا، کیونکہ ڈاکٹر اشرف غنی اور ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ ایک سمجھ دار رہنما ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ 'ہم دونوں رہنماؤں اور افغان بھائیوں کو مبارکباد دیتے ہیں اور ایک مستحکم، پُرامن اور متحد افغانستان کی تعمیر کے لیے ان کی تمام کوششوں کی حمایت کی توثیق کرتے ہیں۔'

تبصرے (0) بند ہیں