اسلام آباد: افغانستان نے کالعدم تحریک طالبان، مہمند ایجنسی چیپٹر کے ایک سابق ترجمان اکرام اللہ مہمند کو پاکستان کے حوالے کردیا ہے۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام کے مطابق اکرام اللہ کو کچھ عرصہ قبل افغان نیشنل آرمی کی جانب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اکرام اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے تاہم دفتر خارجہ یا حکومت کی جانب سے اس کا باضابطہ اعلان کیا جانا باقی ہے۔

کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکرام اللہ مہمند کو مزید تفتیش کے لیے مہمند ایجنسی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Babur Sep 23, 2014 02:00am
بہت اچہا افغانستان ، اب اگر ان كی باقی ٹی ٹی پی كی باقی اركان بھی ایسے پكڑ لیا جائیں اور ہمارے حوالے كیا جائیں تو مزہ آئیگا . انہوں نے سرحد كی دونوں طرف پر دونوں ملكوں كی عوام كی جینا كو حرام كر كے ركہا ہے . میرا امید ہے كہ ضرب عضب كامیاب ہو جائے اور ہماری ملك میں دہشتگردی اور لڑائی ہمیشہ كے لئے ختم ہوجائے