تربت: صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں دو مسلح گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے نمائندے کے مطابق تربت سے دو سو کلومیٹر دور ہوشاب کے علاقے بالگتر میں رات گئے دو مسلح گروہوں میں اچانک تصادم شروع ہوگیا۔

جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔

سرکاری حکام کے مطابق یعقوب بالگتری اپنے ساتھیوں کے ساتھ اپنے داماد کے گھر دعوت پر آیا تھا کہ درجنوں کی تعداد میں مسلح افراد نے ان کے داماد کے گھر کا محاصرہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

جس کے نیتجے میں یعقوب بالگتری اور ملا فضل سمیت گیارہ افراد مارے گئے۔

مسلح افراد جاتے ہوئے دوسرے گروپ کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے، جس میں نو کلاشنکوف اور پستول وغیرہ شامل تھیں۔

لیویز اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد مقتولین کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں تاہم اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں