نئے ایپل سافٹ ویئر کی 15 سحر انگیز خصوصیات

اپ ڈیٹ 24 ستمبر 2014
آئی فون 6 اور چھ پلس  —  فوٹو رائٹرز
آئی فون 6 اور چھ پلس — فوٹو رائٹرز

اگر آپ ایپل کے نئے آئی فون 6 کو خرید نہیں بھی سکے ہیں تب بھی آپ ایپل کے نئے آپریٹنگ سسٹم کے مزے لوٹ سکتے ہیں۔

کوئی صارف جس کے پاس آئی فون 4S یا اس کے بعد کا کوئی آئی فون موجود ہے تو وہ آئی او ایس 8 ڈاؤن لوڈ کرکے ایپل کے نئے فیچرز کو جان اور ان سے لطف اندوز ہو سکتا ہے۔

تیز رفتار پیغامات :

اب کسی بھی پیغام کا جواب دینے کے لیے آپ کو دیگر ایپس بند کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آئی او ایس 8 میں آپ نئے پیغامات کے نوٹیفکیشن اپنی اسکرین کے ٹاپ پر موصول کر سکتے ہیں جن پر کلک کرکے آپ سیدھے پیغامات تک رسائی اور ان کے جوابات دے سکتے ہیں۔


مزید پڑھیں: آئی فون 6 پلس کا بڑا نقص پکڑا گیا


کانٹیکٹس کو ڈھونڈنا انتہائی آسان:

جب آپ ہوم بٹن پر ڈبل ٹیپ کرتے ہیں تو آپ سابقہ کھولی گئی ونڈوز کو دیکھ سکتے ہیں لیکن آئی او ایس 8 میں اوپر کچھ سرکلز کی ایک فہرست نظر آئے گی جہاں آپ کے "حالیہ کانٹیکٹس" موجود ہوں گے۔ آپ دائیں جانب سویپ کرکے "فیورٹیز" میں جا سکتے ہیں اور کسی بھی نمبر پر کال یا میسج کر سکتے ہیں۔

زیادہ تصاویر بھیجنے کا موقع:

آپ اس نئے سسٹم کے ذریعے ایک ہی وقت میں کئی تصاویر کو شیئر کرسکتے ہیں اور اس کے لیے میسج ونڈو سے نکل کر فوٹو اسٹریم پر جانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی، بس کیمرہ آئیکون کو کک کریں اور آپ کی حالیہ بیس سے زائد تصاویر شو ہوجائیں گی، جن میں سے جو بھیجنا ہو وہ منتخب کرلیں۔

تصاویر اور ویڈوز فوری بھیجنے کی سہولت:

کیمرے آئیکون کو دبا کر رکھیں تو آپ کو ایک نیا ریڈیل وہیل نظر آئے گا، جس کے ذریعے آپ اسی وقت کوئی تصویر یا وڈیو بھیج سکیں گے اور فوٹو اسٹریم پر جاکر انہیں لوڈ کرنے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔تاہم اگر آپ اچھی سیلفی لینا چاہتے ہیں تو پھر اس آپشن کو استعمال نہ کریں۔

پرانی اٹیچمنٹ کی تلاش:

میسیجز کا ڈیٹیل سیکشن ہر پیغام کے اوپری جانب دائیں کونے میں ہوگا جس کے ذریعے آپ کو نیوی گیٹ اور میجسنگ کو ایڈجسٹ کرنے کے کافی نئے راستے مل ائیں گے، اس کے ذریعے آپ اپنی پہلے بھیجی گئی اٹیچمنٹس کو ایک ساتھ دیکھنے کا موقع بھی مل جائے گا۔

اپنی لوکیشن شیئر کرنا:

اس سے پہلے گوگل میپس کے ذریعے اپنی لوکیشن شیئر کرنا ہی ممکن تھا، مگر اب اب زیادہ تیزی، آسانی اور بہتر طریقے سے یہ کام کرسکتے ہیں، آئی مسیج کے ڈیٹٰلز میں جائیں اور وہاں سینڈ مائی کرنٹ لوکیشن پر کلک کریں، جس کے ذریعے آپ جہاں ہوں گے وہاں کا ایک نقشہ سینڈ ہوجائے گا، اگر آپ مقامات تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو آپ دوستوں کو شیئر مائی لوکیشن کے ذریعے اپ ڈیٹ رکھ سکتے ہیں۔

آئی مسیج تھریڈ کو میوٹ کرنا:

اسی طرح ڈیٹیلز کے آپشن میں آپ ڈو ناٹ ڈسٹرب کا آپشن بھی ڈھونڈسکتے ہیں، جس کے ذریعے آپ مخصوص بات چیت کو خاموش کرسکتے ہیں، آپ جب تک چاہیں اس فرد یا گروپ کے نوٹیفکشنز کو بند رکھیں اور اگر رابطہ بحال کرنا چاہیں وہی ڈیٹیلز میں واپس جاکر سیٹنگز تبدیل کردیں۔

ای میلز کا جواب زیادہ تیزی سے دینے کی سہولت:

ایپل نے آخرکار اپنی ای میل اپلیکشن کو اپ دیٹ کر ہی دیا ہے، اب اس میں سوئپ ٹو ڈیٹیل جیسا نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جس کے ذریعے ای میل کو ڈرافٹ کرنا اور ان کا جواب دینا آسان ہوگیا ہے، جب آپ ری پلائی پر کلک کریں گے تو آپ کو پرانے پیغام کی ونڈو پر ہی ٹائپنگ کرنا ہوگی، سوئپ ڈاﺅن کرنے سے ڈرافٹ چھپ جائے گا اور اس کے بعد ٹاپ بار کو کلک کرکے اپنا جاری رکھ سکیں گے۔

اپلیکشنز شیئرنگ:

ایک اپلیکشن خریدیںاوراپنے پورے خاندان کو اسے استعمال کرنے کی سہولت فراہم کردیں، بس سیٹنگز میں جاکر آئی کلاﺅڈ اور اس کے سیٹ اپ میں جاکر فیملی شیئرنگ کے آپشن میں جاکر اپنے خاندان کے چھ افراد کا نام شامل کردیں۔اس میں ایک ہی ماسٹر اکاﺅنٹ ہوگا، تاہم باقی اراکین کو بھی مرکزی صارف کے کریڈٹ کارڈ کی انفارمیشن درکار ہوگی، یہ دوستوں کے لیے تو نہیں مگر خاندان کے لیے بہترین آپشن ہے۔

تصاویر کو بہترین ایڈیٹنگ:

آپ کے فون میں فوٹو ایڈیٹنگ اب زیادہ بہتر ہوگی، اب یہ صرف فلٹرنگ یا برائٹنستک ہی محدود نہیں ہوگا بلکہ کسی تصویر کے ایڈیٹ آپشن پر کلک کرکے باٹم بار میں لاسٹ ٹول کلک کرنے سے ایکسپوزور، برائٹنس،کنٹراسٹ اور کمپوزیشن جیسے آپشنز دیکھیں جاسکیں گے۔

بیٹری کی زندگی میں اضافہ:

آئی فون کی بیٹری میں جلد خرابی اس کی ایک بہت بڑی خامی تھی مگر آئی او ایس 8 میں بیٹری کی زندگی کو طول دینا ممکن ہوسکے گا، بس سیٹنگز میں جنرل کے آپشن میں یوزایج پر جائیں اور وہاں اپنی بیٹری کے لیے بہترین اپلیکشن کا انتخاب کرلیں۔

سرچ کرنا ہوا آسان:

آئی فون کی انٹرنل سرچ سسٹم اب زیادہ بہتر ہوگیا ہے، اب ہوم اسکرین کو سوئپ ڈاﺅن کرکے اسپاٹ لائٹ میں جائیں، اس میں فون کے ساتھ ساتھ اس حوالے سے آن لائن بھی متعلقہ معلومات حاصل کی جاسکے گی۔ آپ سیٹنگز میں جنرل کے آپشن میں جاکر اسپاٹ لائٹ سرچ کا آپشن منتخب کرلیں اور بس۔

موسم کا حال:

موسم کی اپ ڈیٹ اپلیکشن کے ذریعے آپ اپنے شہر کے موسم کی زیادہ پیشگوئی حاصل کرسکیں گے، دیکھنے میں تو پرانی ایپ ہی لگے گی مگر اسے سوئپ اپ کرنے سے آپ دن کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کرسکیں گے، اس کے علاوہ آپ ویدر چینیل کی کرٹسی کی مدد سے آسان زبان میں سمری اور دیگر اپ ڈیٹس حاصل کرسکیں گے۔

بلیک اینڈ وائٹ:

اگر تو آپ رنگوں سے بیزار ہوچکے ہیں یا ماضی کی دنیا کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو اپنے فون کا گرے اسکیل تبدیل کردیں، بس سیٹنگز میں جنرل آپشنز میں جاکر ایسسیبلٹی میں جائیں، آپ کی تمام اپلیکشنز بلیک اینڈ وائٹ ہوجائیں گی، تاہم آپ کے اسکرین شاٹ رنگین ہی رہیں گے۔

ایموجی :

اگر کسی وجہ سے آپ پہلے ایموجی (اسمائلز اور دیگر نشانات کے تصویری سائنز) نہیں پاسکے تو اب آپ کے کی بورڈپر نئے اسمائل فیس آپ کی توجہ کھینچ لیں گے، پہلے آپ کو اس کے لیے اپلیکشنز ڈاﺅن لوڈ کرنا پڑتی تھی مگر اب یہ خودکار طور پر کی بورڈ کا حصہ ہیں۔

بشکریہ: ہفنگٹن پوسٹ

تبصرے (0) بند ہیں