نئے آئی فونز کی ریکارڈ فروخت

22 ستمبر 2014
آئی فون سکس اور آئی فون سکس پلس۔ — رائٹرز
آئی فون سکس اور آئی فون سکس پلس۔ — رائٹرز

واشنگٹن: ایپل نے رواں ہفتہِ اختتام پرریکارڈایک کروڑ سے زائد نئے آئی فونز فروخت کر دیے۔

ایپل نے پچھلے سال لانچ کے پہلے ہفتے میں نوے لاکھ فون فروخت کرنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑا ہے۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹیو ٹم کک نے بتایا کہ آئی فون سکس اور آئی فو ن سکس پلس کی فروخت ان کی امیدوں سے کہیں زیادہ رہی اور وہ اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتے۔

'ہم بڑے پیمانے پر سپلائی کی مدد سے مزید آئی فون فروخت کر سکتے تھے اور ہم جلد از جلد آرڈر پورے کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں'۔

نئے آئی فونز جمعہ کو امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، ہانک کانگ، جاپان، پورٹو ریکو اور سنگاپور میں لانچ کئے گئے۔

چھبیس ستمبر تک یہ مزید بیس سے زائد ملکوں میں دستاوب ہوں گے جبکہ سال کے آخر تک 115 ملکوں میں آئی فونز کے نئے ماڈل لانچ ہو جائیں گے۔

آئی فون سکس کی سکرین 4.7 جبکہ آئی فون سکس پلس کی سکرین 5.5 انچ ہے۔

ماضی میں ایپل نے روایتی 4.0 انچ سکرین کے ساتھ ہی جڑے رہنے کا عہد کیا تھا تاہم نئے ماڈلز کی لانچ سےکمپنی نے تیزی سے 'فیبلٹ' مارکیٹ میں اپنا حصہ بنانے کے لیے پیش قدمی کی ہے۔

ایپل کا سب سے بڑا حریف اور ایشیا میں مقبول سام سنگ بڑے ہینڈ سیٹ مارکیٹ میں کافی عرصہ سے غلبہ رکھتا ہے اور وہ جلد ہی نیا گلیکسی نوٹ فور لانچ کرنے جا رہا ہے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ فروخت کا اعلان ہونے کے چوبیس گھنٹوں میں انہیں چالیس لاکھ سے زائد آرڈر موصول ہو چکے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں