ششی کپور ہسپتال میں داخل

22 ستمبر 2014
۔ — فائل فوٹو
۔ — فائل فوٹو

معمر فلم اداکار ششی کپور کو سینے میں انفیکشن کی وجہ سے ہسپتال داخل کر دیا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، 76 سالہ اداکار اندھیری کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ کپور کو کھانسی اور سانس کی تکلیف کی وجہ سے 15 ستمبر کو ہسپتال لایا گیا تھا اور وہ ایک نیفرالجسٹ کی نگرانی میں ہیں۔

یاد رہے کہ ششی دائمی گردے کے مرض میں مبتلا ہیں۔

ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر رام نارائن نے بتایا کہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ششی کی طبیعت بہتر ہے اور انہیں اینٹی بائیوٹیک دوائیاں دی جا رہی ہیں۔

سلسلہ، شیوم سندھرم اور دیوار جیسی مقبول فلمیں دینے والے معمر اداکار کی صحت وقت گرزنے کے ساتھ ساتھ گرتی جا رہی ہے۔ ماضی میں ان کا بائی پاس بھی کیا جا چکا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں