کراچی: کراچی یونیورسٹی میں کل سے تدریسی عمل مکمل طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ یونیورسٹی کے جنرل باڈی اجلاس کے دوران کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جامعہ میں تدریسی عمل بحال کر دیا جائے تاہم ڈاکٹر شکیل اوج کے قاتلوں کی گرفتاری تک احتجاج جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے جامعہ کراچی میں اسلامک اسٹڈیز کے سربراہ ڈاکٹر محمد شکیل اوج کی ہلاکت کے بعد یونیورسٹی کی ٹیچر سوسائٹی نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام تدریسی عمل معطل غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کردیا تھا۔

ڈاکٹر شکیل اوج کو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

اس واقعہ میں شکیل اوج کی ایک طلبہ زخمی بھی ہوئیں تھیں۔

تدریسی عمل معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کے یو کے کی ٹیچر سوسائٹی نے ڈاکٹر شکیل اوج کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان کو میڈیا کے سامنے لاکر بے نقاب کیا جائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں