عمران خان استعفی کی تصدیق کیلئے 13اکتوبر کو طلب

23 ستمبر 2014
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کر رہے ہیں (فوٹو:اے ایف پی)۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کر رہے ہیں (فوٹو:اے ایف پی)۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ۔۔۔ فائل فوٹو
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ۔۔۔ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان اسمبلی کو ان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے 25 ستمبر سے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یہ عمل 15 اکتوبر تک مکمل ہو گا ، ان اراکین کو تین گروپس میں بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسپیکر ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو 13 اکتوبر کو ان کے استعفی کی تصدیق کے لیے طلب کیا ہے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جب تک کارروائی مکمل نہ ہو اور رکن پارلیمان کا استعفی قبول نہ کیا جائے وہ اسمبلی کی کارروائی میں شامل ہوسکتا ہے اور اس میں حصہ بھی لے سکتا ہے۔

ایاز صادق کا بیان جماعت اسلامی (جے آئی) پاکستان کے امیر سراج الحق سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے، ملاقات میں کی سراج الحق کی جانب سے ایاز صادق کو استعفوں کو منظور کرنے میں جلدی نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا جبکہ اسپیکر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ استعفی منظور کرنے کے عمل میں پہلے ہی حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کے باعث تاخیر ہو چکی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا عمل قانون اور طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ استعفی جمع کروانے والے ارکان کو تین گروپس میں طلب کیا جائے گا اس عمل کا آغاز 25 ستمبر سے ہو گا جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ان کے استعفی کی تصدیق کے لیے 2 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔

یار رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 34 ارکان قومی اسمبلی میں سے 31 نے گزشتہ ماہ اپنے استعفی اس وقت جمع کروائے تھے جب ان کی جماعت نے وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا اور ’گو نواز گو‘ مہم شروع کی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے میڈیا ونگ نے 31 میں سے 26 ارکان کے استعفوں کو درست قرار دیا تھا جبکہ 5 ارکان کے استعفوں میں معمولی غلطیاں تھیں جنہوں نے دوبارہ اپنے استعفی جمع کروا دیئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں