لاہور: ملک بھر کی طرح پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی عید الاضحیٰ کی تیاریاں جاری ہیں جہاں کی مویشی منڈی میں قربانی کے لیے دو جانور لائے گئے ہیں جن کے نام ’رستم پنجاب‘ اور ’شیر پنجاب‘ ہیں۔

جانوروں کے مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ ’رستم پنجاب‘ اور ’شیر پنجاب‘ جیسے جانور پورے پاکستان میں موجود نہیں۔

مالکان کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں جانوروں کو بہت دیکھ بھال کر پالا جبکہ ان کی محنت رنگ لے آئی ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق رواں سال منڈی میں جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں تاہم اس کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں منڈی کا رخ کررہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں