لندن: لندن میں سیاسی مخالفین کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

وزیراعظم طبی معائنے کی غرض سے لندن پہنچے جہاں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان عوامی تحریک اور آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنان نے ان کے گھر کے باہر ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگائے۔

نواز شریف آج نیویارک روانہ ہوں گے جبکہ جمعہ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور ہفتہ کو وطن روانہ ہوجائیں گے۔

نیویارک میں قیام کے دوران وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون، امریکا کے نائب صدر جوبائڈن، سیکرٹری خارجہ جان کیری سے بھی ملاقات کریں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں