'خوبصورت' کی ریلیز کے بعد بولی وڈ کے نئے فیورٹ پن اپ بوائے فواد خان کو کافی توجہ اور محبت ملی ہے اس لیے حیرت کی بات نہیں کہ اس پاکستانی اداکار سے فلم دہلی بیلی کے رائٹر اکشت ورما نے اپنی پہلی ڈائکٹریل فلم کی بات کی ہے۔

فلم فیئر کے مطابق اگرچہ ابھی تک کچھ طے نہیں پایا مگر فواد نے اسکرپٹ پڑھنے کے بعد پراجیکٹ پر کافی جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ فلم فیئر نے مزید کہا ہے کہ یہ فلم مزاح اور ڈرامہ کا امتزاج ہوگی جس کی شوٹنگ نومبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

فواد خان اس وقت پاکستان میں ہیں جب ان سے بولی وڈ سے جڑے رہنے کا پوچھا گیا تو 'ہمسفر' اسٹار کا جواب تھا "ہاں بات چیت چل رہی ہے یہ کردار 'خوبصورت' سے بالکل مختلف ہوگا۔

میں ہر سال کم از کم ایک پراجیکٹ سرحد کی دونوں اطراف کرنا چاہوں گا، پاکستان میں میرے دوست اور میں انڈین صلاحیت کے ساتھ پاک انڈیا پراجیکٹ کی کوشش کر رہے ہیں، مگر یہ پروڈکشن پاکستانی ہوگی۔

فواد خان نے کہا کہ ہوسکتا ہے میرے پرستاروں کو تکلیف پہنچے مگر داڑھی اب میرے چہرے پر نہیں رہے گی میں اسے زیادہ دیر تک نہیں رکھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے جسم کو بنانا پسند کریں گے اور خود کو ایک نئی شخصیت میں ڈھالنے کی بھی کوشش کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں