جاپان:آتش فشاں پھٹنےسےایک فردہلاک،40زخمی

28 ستمبر 2014
آتش فشاں سے دھواں تیزیں سے آسمان کی جانب بلند ہو رہا ہے۔(فوٹو:اے پی)۔
آتش فشاں سے دھواں تیزیں سے آسمان کی جانب بلند ہو رہا ہے۔(فوٹو:اے پی)۔
آتش فشاں پھٹنے کے بعد کوہ پیماء تیزی سے پہاڑوں سے اتر رہے ہیں۔(فوٹو: اے پی)۔
آتش فشاں پھٹنے کے بعد کوہ پیماء تیزی سے پہاڑوں سے اتر رہے ہیں۔(فوٹو: اے پی)۔
آتش فشاں سے نکنے والے دھویں سے آسمان ڈھک گیا۔(فوٹو:رائٹرز)۔
آتش فشاں سے نکنے والے دھویں سے آسمان ڈھک گیا۔(فوٹو:رائٹرز)۔

ٹوکیو: جاپان میں آتش فشاں پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 40افراد زخمی ہو گئے

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جس وقت آتش فشاں سے راکھ اور پتھروں کا اخراج ہونا شروع ہوا اس وقت پہاڑوں پر موجود 250 سے زائد کوہ پیما مختلف چٹانوں مختلف چٹانوں کو سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

وسطی جاپان میں اون تیک پہاڑ سے 9 گھنٹے تک دھواں، راکھ ، پتھر اور بھاپ تیز سے نکلتا رہا۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والی گرم راکھ سے چار افراد بری طرح جھلس چکے ہیں۔

آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ سے قریب کے علاقوں میں آٹھ انچ سے ایک فٹ تک کی تہہ بن گئی ہے۔

پہاڑکے دھانے سے نکنے والے دھویں سے آسمان کے باعث چھپ گیا۔

حکام کے مطابق 4 کلو میٹر کا علاقہ اون تیک پہاڑ کے آتش فشاں سے متاثر ہوا ہے جس سے وہاں کی آبادی کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم شینزو ابے نے پہاڑوں پر موجود کوہ پیماوں اور دیگر افراد کے محفوط انخلاء کے لیے فوج کو امداد سرگرمیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔

شینزو ابے کے مطابق ابھی اس آتش فشاں کے حوالے سے معلومات جمع کی جا رہی ہیں جبکہ اولین کوشش یہ کی جا رہی ہے کہ متاثرہ علاقوں سے کوہ پیماؤں اور دیگر افراد کو باحفاظت نکالا جا سکے۔

واضح رہے کہ اون تیک پہاڑ میں موجود یہ آتش فشاں سات سال قبل 2007 میں پھٹا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں