ڈاکٹر عطا الرحمان کیلئے اعلیٰ ترین چینی ایوارڈ

29 ستمبر 2014
۔—تصویر بشکریہ وکی پیڈیا۔
۔—تصویر بشکریہ وکی پیڈیا۔

کراچی: پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان کو چین کے اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے۔

ایک اعلامیے کے مطابق ’فرینڈشپ ایوارڈ آف چائنا‘ سے انہیں پیر کو بیجنگ میں ہونے والے ایک تقریب کے دوران نوازا جائے گا۔

فرینڈشپ یا دوستی ایوارڈ ان غیر ملکی ماہرین کو دیا جاتا ہے جنہوں نے سماجی یا معاشی ترقی کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ یہ ایوارڈ پروفیسر رحمان کو پاکستان اور چین کے درمیان سائنس اور اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں مضبوط روابط قائم کرنے میں کردار پر دیا جارہا ہے۔

پروفیسر رحمان نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی کی حیثیت اور پھر میں بعد میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کے طور پر چینی یونیورسٹیوں اور دیگر اداروں کے پاکستان کے ساتھ روابط مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

ان پروگرامز کے تحت تقریباً 400 طالب علموں کو مختلف چینی یونیورسٹیز اور پی ایچ ڈی کی تربیت کے سلسلے میں ریسرچ انسٹیٹیوٹز بھیجا گیا۔

انہوں نے ملک بھر کی یونیورسٹیز میں چینی زبان کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سیکھنے کے پراجیکٹ میں قلیدی کردار ادا کیا۔

فروفیسر رحمان کی ایک کتاب ’ سائنس کی حیرت انگیز دنیا‘ کا حال ہی میں چینی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ انہیں حال ہی میں چائنیز اکیڈمی آف سائنس نے بین الاقوامی کواپریشن ایوارڈ سے نوازا ہے۔

ان کے کریڈٹ پر آرگینک کیمسٹری کی فیلڈ میں 976 مطبوعات ہیں۔ انہیں پاکستان میں تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور ملک کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ نشان امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

راضیہ سید Sep 29, 2014 01:15pm
حقیقی معنوں میں اگر انقلابی لوگ کوئی ہیں یا کوئی نیا پاکستان بنانے والے ہیں تو ایسے تعلیم یافتہ اور پاکستان کی قابل فخر شخصیات ہیں ، کہ جن کے علم و دانش کی بیرونی دنیا بھی قدردان ہے ، ڈاکٹر عطا الرحمان جیسے افراد ہی کسی بھی ملک کے درست معنوں میں سفیر ہوتے ہیں اور ایک بہت مثبت چیز جو میں نے ان میں نوٹس کی ہے وہ یہ ہے کہ وہ اتنی علمیت کے باوجود بھی کسر نفسی سے کام لیتے ہیں اور کسی کو کچھ بھی ان سے پوچھنے میں کوئی جھجک مانع نہیںہوتی ہے اور یہی چیز آپ کو کچھ سیکھنے اور آگے بڑھنے پر آمادہ کرتی ہے ، پوری پاکستانی قوم کی دعائیں ڈاکٹر عطا الرحامن کے ساتھ ہیں کہ اسی طرح وہ ملک کا فخر ثابت ہوں ، آمین