جاپان: آتش فشاں پھٹنے سے پتھروں کی بارش

اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2014

جاپان میں آتش فشاں پہاڑ نے کوہ پیماؤں پر قہر برسا دیا، وسطی جاپان میں اون تیک پہاڑ سے 9 گھنٹے تک راکھ ، پتھر اور بھاپ کے علاوہ دھواں تیزی سے نکلتا رہا۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جس وقت آتش فشاں سے راکھ اور پتھروں کا اخراج ہونا شروع ہوا اس وقت پہاڑوں پر موجود 250 سے زائد کوہ پیماء مختلف چٹانوں کو سر کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

جاپان میں آتش فشاں پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 40 افراد زخمی ہوگئے —  رائٹرز فوٹو

آتش فشاں سے نکلنے والی گرم راکھ سے چار افراد بری طرح جھلس چکے ہیں — رائٹرز فوٹو

آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ سے قریب کے علاقوں میں آٹھ انچ سے ایک فٹ تک کی تہہ بن گئی ہے — اے پی فوٹو

واضح رہے کہ اون تیک پہاڑ میں موجود یہ آتش فشاں سات سال قبل 2007 میں پھٹا تھا — اے پی فوٹو

حکام کے مطابق 4 کلو میٹر کا علاقہ اون تیک پہاڑ کے آتش فشاں سے متاثر ہوا ہے جس سے وہاں کی آبادی کو منتقل کیا جا رہا ہے — رائٹرز فوٹو

وزیر اعظم شنزو آبے نے پھنسے ہوئے لوگوں کو فوری طور پر نکالنے کے لیے فوجی جوانوں کو ہدایات جاری کی تھیں — اے پی فوٹو

وسطی جاپان میں واقع آتش فشاں ماؤنٹ اون تیک سے راکھ اور پتھروں کا اخراج ہوا — رائٹرز فوٹو

ایس ڈی ایف کے طیارے اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے مرد اور خواتین سمیت دیگر افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا — رائٹرز فوٹو