فیس بک مخالف سوشل نیٹ ورک کی ریکارڈ توڑ مقبولیت

29 ستمبر 2014
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

واشنگٹن : کچھ ہی روز میں سماجی رابطے کی نئی ویب سائٹ "ایلو" جسے اپنی پرائیویسی اور ایڈورٹائزنگ پالیسی کے حوالے سے"فیس بک مخالف" قرار دیا جارہا ہے، انٹرنیٹ پر مقبولیت کے نت نئے ریکارڈز بنانے لگی ہے۔

گزشتہ سال ایک "پرائیویٹ" سوشل نیٹ ورک کی شکل میں تشکیل دی جانے والی سائٹ ایلو نے حال ہی میں اپنے دروازے کھولے ہیں تاہم اس میں شمولیت کے لیے کسی صارف کی جانب سے مدعو یا دعوت دینے کی شرط عائد ہے۔

محدود سپلائی اور زیادہ طلب کے باعث یہ دعوت نامے ای بے پر آن لائن پانچ سو ڈالرز تک فروخت کیے جارہے ہیں، کچھ رپورٹس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران لوگوں کی تعداد بڑھنے کے باعث ایلو کو فی گھنٹہ 35 ہزار درخواستیں مل رہی ہیں۔

درحقیقت کا ایلو کی مقبولیت کی وجہ سے اس کا سادہ پیغام جس میں فیس بک سے تنگ صارفین کو ہدف بنایا گیا ہے۔

کمپنی اپنے پیغام میں کہتی ہے"ایلو اشتہارات فروخت نہیں کرتی اور نہ ہی صارفین کا ڈیٹا تھرڈ پارٹی کو فروخت کیا جاتا ہے"۔

اس کے "منشور" میں واضح ہے"ہم ایسے سوشل نیٹ ورک پر یقین رکھتے ہیں جس میں خودمختاری ملے ناکہ وہ دھوکے، جبر اور سازش کا ٹول بن جائے، وہ ایسی جگہ ہو جہاں رابطے، تخلیق اور زندگی کو اچھا بنایا جاسکے، کیونکہ آپ کوئی پراڈکٹ نہیں ہیں"۔

ایلو کی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ ذاتی ڈیٹا کو جمع اور فروخت کرنا، جب کہ آپ کے سماجی رابطوں کو منافع کے حصول کے لیے نقشے کی شکل دینا"دونوں اخلاقیات کے خلاف اور گھٹیاپن ہے"۔

پالیسی کے مطابق" مفت سروس کے پردے کے پیچھے صارفین کو بے جا ایڈورٹائزنگ اور پرائیویسی میں کمی کی شکل میں بھاری قیمت چکانا پڑتی ہے"۔

ورمونٹ پر مشتمل ایلو کو پال بونڈیٹز کی زیرقیادت فنکاروں اور پروگرامرز کے ایک گروپ نے متعارف کرایا تھا جو اس سے پہلے سائیکلیں اور روبوٹس کی ڈیزائننگ کا تجربہ رکھتے تھے۔

پال بونڈیٹز نے اپنے صفحے پر کہا ہے کہ ایلو کا ڈیزائن "سادہ، خوبصورت اور اشتہارات سے پاک ہے"۔

تبصرے (1) بند ہیں

munawar Oct 02, 2014 06:06pm
PAID COULAM