لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان چاہتے ہیں کہ سینئر بلے باز یونس خان 'پختگی' کا مظاہرہ کریں۔

یونس خان نے یو اے ای میں آسٹریلیا سیریز کے لئے ون ڈے سکواڈ میں منتخب نہ ہونے پر حال ہی میں سلیکٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

شہریار نے یونس کے خلاف انضباطی کارروائی کے امکان کو مسترد کرتے ہوۓ صاف لفظوں میں کہا کہ وہ میڈیا میں یونس کی گفتگو سے مایوس ہوئے۔

'یونس سینئر کھلاڑی ہیں اور ہمارے دل میں ان کی بہت عزت ہے لیکن جس طرح انہوں نے ون ڈے سکواڈ میں منتخب نہ ہونے پر ردعمل دکھایا ، اس پر میں مایوس ہوا ہوں'۔

'یونس جس رتبہ پر فائز ہیں، انہیں ایسا بیان زیب نہیں دیتا'۔

شہریار نے بتایا کہ بورڈ نے ایک خط کے ذریعے یونس کو مستقبل میں محتاط رہنے کو کہا ہے ۔'ہم امید کرتے ہیں کہ وہ صورتحال کو سمجھیں گے کیونکہ اس رویہ سے پاکستان کرکٹ کے امیج خراب ہو گا'۔

شہریار کے مطابق، بورڈ کسی قسم کی انضباطی کارروائی کا ارادہ نہیں رکھتا۔ 'ہم امید کرتے ہیں کہ وہ سیٹل ڈاؤن ہو جائیں گے'۔

پی سی بی سربراہ نے بتایا کہ وہ مستقبل میں یونس سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ان کی شکایات سن سکیں، لیکن حتمی بات یہ ہے کہ سلیکٹرز نے ون ڈے سکواڈ منتخب کر لیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں