اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دو روپے 95 پیسے فی لیٹر تک کمی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاع آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے فی لیٹر کمی کرنے کی سفارش اراسال کی تھی۔

اوگرا کی سفارش پر یکم اکتوبر سے پیٹرول 2 روپے 95پیسے فی لیٹر، ہائی آکٹین 1 روپے 88 پیسے اور مٹی کا تیل 1روپے 31 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل 95 پیسے اور لائٹ ڈیزل 67 پیسے لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اس منظوری سے پیٹرول کی نئی قیمت 103روپے 62 پیسے اور ہائی آکٹین کی نئی قیمت 131روپے 13 لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 95 روپے 60 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 107 روپے 39پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 91 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پٹرولیم کی تمام مصنوعات پر چھ روپے سے چودہ روپے فی لیٹر لیوی وصول کرنے کے علاوہ حکومت 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس بھی وصول کرتی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں