اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ چھ سے آٹھ اکتوبر تک ملک بھر میں تین دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق مذہبی تہوار کے موقع پر چھ، سات اور آٹھ اکتوبر کو عام تعطیل ہو گی۔

وزراتِ داخلہ کے مطابق عید کے تعطیلات کے دوران تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق چار اور پانچ اکتوبر کو ہفتہ وار چھٹی کی وجہ سے سرکاری ملازمین کے لیے پانچ چھٹیاں ہوں گی جبکہ تمام حکومتی ادارے نو اکتوبر سے دوبارہ کھلیں گے۔

اس دوران چھ سے آٹھ اکتوبر تک تمام بینک بھی بند رہیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں