لاہور: حکمران جماعت (ن) لیگ کے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کو سینٹرل ماڈل سکول کا دورہ اُس وقت مہنگا پڑ گیا جب صوبائی وزیر کے آتے ہی طالب علموں نے 'گو نواز گو' کے نعرے لگا دیے۔

صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین نے سنٹرل ماڈل سکول میں انسداد ڈینگی سے متعلق تقریب میں شرکت کی۔

جیسے ہی تقریب کا آغاز ہوا تو بچوں نے 'گو نواز گو' کے نعرے لگانا شروع کردیے اور موقف اختیار کیا کہ وہ دو گھنٹوں سے انتہائی گرمی میں بجلی کے بغیر مہمانوں انتظار کررہے تھے اور تاخیر سے آنے کی وجہ سے نعرے بازی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اعتزاز احسن نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو عوامی اجتماعات سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔

تاہم صوبائی وزیرِ خوراک نے یہ مشورہ نہ مان کر خود اپنے لیے مشکلات کھڑی کردیں۔

تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے اس سارے معاملے کا ملبہ میڈیا پر ڈالتے ہوئے کہا کہ انھوں نے نعرے نہیں سنے تاہم یہ نعرے میڈیا نے لگوائے ہیں۔

بلال یاسین وزیراعظم نواز شریف کے قریبی رشتہ دار بھی ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

khan Sep 30, 2014 03:40pm
hahaha