اسرائیل:غزہ جارحیت میں حصہ لینےوالےفوجیوں کی خودکشی

اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2014
فوجی گولانی بریگیڈ کے افسران تھے ۔۔۔(فائل فوٹو : اے ایف پی)۔
فوجی گولانی بریگیڈ کے افسران تھے ۔۔۔(فائل فوٹو : اے ایف پی)۔

یروشلم: غزہ میں جارحیت میں حصہ لینے والے اسرائیل کے تین فوجو ں نے نفسیاتی مسائل کے باعث خود کشی کر لی۔

اسرائیل کے اخبار ’ڈیلی معاریف‘ نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ تینوں فوجی گولانی بریگیڈ کے افسران میں شامل تھے جبکہ غزہ میں 50روزہ جنگ کے دوران وہ کارروائی کاحصہ تھے مگر اس کے بعد سے ان کو نفسیاتی مسائل کا شکار تھے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دو فوجیوں نے غزہ کے قریب سرحد پر گولی مار کر خود کو ہلاک کیا جبکہ تیسرے فوجی نے وسطی اسرائیل میں خود کشی کی۔

ڈیلی معاریف نے بتایا ہے کہ ملٹری پولیس نے تینوں فوجیوں کی خود کشی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) کی جانب سے فوجیوں کی خود کشی پر کوئی موقف جاری نہیں کیا گیا۔ آئی ڈی ایف کے سائیکولیوجیکل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق 2013 میں بھی 8 فوجیوں نے خود کو گولی مار کر خودکشیاں کی تھیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے رواں برس جولائی کے آغاز میں غزہ پر فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا جبکہ بعدازاں زمینی افواج نے بھی اس کارروائی میں حصہ لیا، اس ’آپریشن پروٹیکیٹیو ایج‘ نامی کارروائی میں غزہ میں 2130 فلسطینی جاں بحق جبکہ 11 ہزار سے زائد غزہ کے رہائشی افراد زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں 578 بچے اور 260 خواتین بھی شامل تھیں۔

اس کارروائی کے دوران 70 اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے تھے البتہ فلسطین کے مزاحمت کاروں کا دعویٰ تھا کہ انہوں نے 150 سے زائد فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

S.B.T.PAKISTAN Sep 30, 2014 11:35pm
ہم ڈویژن کی سطح پر صوبوں کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں اور اس بات کی سختی کے ساتھ نہ صرف نفی کرتے ہیں بلکہ مذمت و مخالفت کرتے ہیں کے صوبے لسانی ،عصبیت و تعصب کی بنیاد پر بنائے جائیں صوبے صرف انتظامی کنٹرول کوبہتربنانے سیاسی معاشی بحران کو ختم کرنے کا ایک بہتر طریقہ ہے پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے سب سے کم صوبے ہیں اس پروگرام کی مخالفت کرنے والے عصبیت پسند ناعاقبت اندیش وہ لوگ ہیں جو ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں نہ ہی وہ عوام کا درد دل میں رکھتے ہیں پیٹے ہوئے سیاسی مہرے عصبیت کی دوکان پر بیٹھ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں یہ ہی وہ لو گ ہیں جو سیاست میں فیل ہونے کے باعث لسانی و علاقائ سیاست سے عوام کو گمراہ کرتے ہیں۔ صوبے بناو تحریک پاکستان کے چیئرمین عزیز قریشی کا سکھر میں خطاب۔ امجد علی ابڑو سیکریٹری انفارمیشن صوبے بناو تحریک[سکھر ڈویژن]