کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فائرنگ اور دیگر پُرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری رہا، جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق شہر کے علاقے نیوکراچی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک مذہبی جماعت کا کارکن ہلاک ہوگیا۔

اسی دوران بلدیہ ٹاؤن سیکٹر فور ڈی اور گلشن حدید میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

اس کے علاوہ پاک کالونی اور کالا پل ریلوے ٹریک سے دو افراد کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔

دوسری جانب ایسٹ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مشتبہ افراد ایسٹ اور سینٹرل پولیس پر حملوں میں ملؤث تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں