کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج بدھ کے روز ہونے والے ایک دستی بم کے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب تین ہوگئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ایک حمام کو دستی بم سے نشانہ بنایا جس کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔

دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی بھی آوزایں سنی گئی ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا عمل شروع کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ہوا ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے سے قریب کھری گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں