اسلام آباد: وزرات پانی اوربجلی نے عیدالاضحیٰ کے تین دن ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پاکستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں چھ، سات اور آٹھ اکتوبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

تاہم اب وزارت پانی اور بجلی نے عوا کو دہری خوشیاں پہنچاتے ہوئے عید کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کرنے کا اعلان کیا ہے۔۔

وزارت کی جانب سے تمام صوبوں کے متعلقہ محکموں کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ عید کے تینوں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بڑے فالٹ کی صورت میں عوام بجلی سے محروم ہو سکتے ہیں اور انہیں چند گھنٹوں کی اذیت برداشت کرنی پڑ سکتی ہے۔

یاد رہے کہ بجلی کے شدید بحران کے باعث گزشتہ کچھ سالوں سے ملک بھر کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کی اذیت کا سامنا ہے۔

سابقہ اور موجودہ حکومت کی جانب سے جلد لوڈ شیڈنگ کے جکاتمے کے دعوے کے باوجود آج بھی ملک کے کچھ علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر 10-12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے جبکہ دیہاتوں میں یہ دورانیہ 16 گھنٹے تک بڑھ جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں