'مکہ کی تعمیر نو: ' تاریخی حقائق کو مٹا دیا گیا

اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2014
خانہ کعبہ کا ایک منظر— رائٹرز فوٹو
خانہ کعبہ کا ایک منظر— رائٹرز فوٹو

مکہ : اپنے بچپن میں اسامہ البار اپنے گھر سے اسلام کے مقدس ترین مقام خانہ کعبہ کے پاس سے گزر کر مصالحوں اور کپڑوں کے تاجروں کی مارکیٹ کی جانب جاتا تھا جہاں اس کے والد کی اپنی ایک دکان تھی۔

یہ وہ وقت تھا جب مکہ شہر بہت چھوٹا تھا اور زائرین خانہ کعبہ کے اوپر بیٹھ کر ارگرد کی ویران نظر آنے والی پہاڑیوں کو دیکھ سکتے تھے جہاں ایک زمانے میں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ گھوما کرتے تھے۔

سات ستمبر 1954 کی اس تصویر میں مسلمان خانہ کعبہ کے گرد جمع ہیں— اے پی فوٹو
سات ستمبر 1954 کی اس تصویر میں مسلمان خانہ کعبہ کے گرد جمع ہیں— اے پی فوٹو

مگر اب یہ مارکیٹ اور گھر ختم ہوچکے ہیں اور اب مسجد الحرام کے ارگرد لگژری ہوٹلوں کا ہجوم ہے، جبکہ مسجد سے دکھائی دینے والی پہاڑیاں مٹا دی گئی ہیں اور وہاں کرینیں مزید ٹاورز تعمیر کرتی نظر آتی ہیں۔

اب اسامہ البار مکہ کے مئیر ہیں اور ان کا کہنا ہے" میرے والد اور مکہ کے تمام رہائشی اس شہر کو پہچان نہیں سکتے"۔

دنیا بھر کے مسلمان رواں ہفتے حج کا فریضہ ادا کریں گے، اور وہ اس وقت اُس شہر میں پہنچے ہیں جب وہ اپنی تاریخ کی سب سے بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔

دہائیوں قبل یہ ایسا شہر تھا جہاں صدیوں پرانے گھر واقع تھے جو گزشتہ برسوں میں مختلف منصوبوں کی زد میں آکر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے، تاہم 2000 کی دہائی کے وسط میں سعودی حکمرانوں نے مکہ کو نئی شکل دینے کے لیے بڑے بڑے منصوبوں کی سیریز کا آغاز کیا جو ابھی مکمل تو نہیں ہوئے مگر مکہ کو ایک نئی شکل ضرور مل چکی ہے۔

خانہ کعبہ کے ساتھ ہی دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت کھڑی ہے جس کے اوپر ایک بہت بڑا گھڑیال نصب ہے جو رات کی تاریکی میں جگمگا کر پورے شہر کو وقت دکھاتا ہے۔

دنیا کا سب سے بڑا کلاک ٹاور جو مکہ میں واقع ہے— اے پی فوٹو
دنیا کا سب سے بڑا کلاک ٹاور جو مکہ میں واقع ہے— اے پی فوٹو

مکہ میں تبدیلیوں کے ایک بڑے ناقد اور آرکیٹیکٹ سمیع انگاوی کا کہنا ہے"یہ مکہ نہیں بلکہ اس سے الگ کوئی جگہ ہے، یہ ٹاور اور اس کی روشنیاں بالکل لاس ویگاس کا منظر پیش کرتی ہیں"۔

ان کا کہنا تھا"مکہ کے تاریخی حقائق کو بلڈوزر اور ڈائنامیٹس کے ذریعے مٹا دیا گیا ہے، کیا یہی ترقی ہے؟۔

ناقدین کو شکایت ہے کہ ان تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث اس مقدس شہر کا روحانی تاثر ختم ہوگیا ہے اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ حج کے چودہ سو سال سے زائد پرانے اس پیغام کو چرانے کے مترادف ہے کہ امیر ہو یا غریب اللہ کے سامنے سب برابر ہیں، کیونکہ وہ یہ فریضہ اپنے روح کی صفائی کے لیے پورا کرتے ہیں، جس کے لیے وہ خانہ کعبہ کے گرد سات بار طواف کرتے ہیں۔

مکہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے لیے باعث احترام شہر ہے اور وہ اس کی جانب رخ کرکے پانچ وقت کی نمازیں ادا کرتے ہیں، مسجد الحرام دنیا کی ان چند جگہوں میں سے ایک ہے جہاں ہر طبقے اور نسل کے مسلمان اکھٹے ہوتے ہیں۔

مکہ کا انتظام سنبھالنا سعودی بادشاہت کے احترام کا بنیادی سبب ہے، سابق شاہ فہد اور موجودہ شاہ عبداللہ نے " خادم الحرمین شریفین " کے خطاب کا اپنے نام کے ساتھ اضافہ کرکے اپنے رتبے کو بڑھایا ہے۔

اور اب یہ شہر خاص طور پر سعودی تصور کے مطابق تبدیل کیا جارہا ہے تاکہ سعودی عرب کے شاہی خاندان کو زیادہ طاقت مل سکے۔

مئی 2011 کی اس تصویر میں بوابت مکہ کمپنی کے ایم ڈی ایسام کلثو، مکہ کے ارگرد کے توسیعی منصوبے کا ماڈل دکھا رہے ہیں— اے پی فوٹو
مئی 2011 کی اس تصویر میں بوابت مکہ کمپنی کے ایم ڈی ایسام کلثو، مکہ کے ارگرد کے توسیعی منصوبے کا ماڈل دکھا رہے ہیں— اے پی فوٹو

اس تصور کے دو عناصر ہیں، پہلا تو پیٹرو ڈالرز سرمایہ دارانہ نظام کو بڑھانا کیونکہ مکہ کے منصوبہ سازوں کی بڑی توجہ امیر زائرین پر ہے جن کے لیے خانہ کعبہ کے ارگرد فائیو اسٹار ہوٹلز کی تعمیر زور و شور سے ہورہی ہے، جبکہ یہ لوگ قریب سے ہی بین الاقوامی چینز جیسے پیرس ہلٹن اسٹورز اور اسٹاربکس وغیرہ سے خریداری کرسکتے ہیں۔

دوسرا پہلو سعودی عرب کی فقہی سوچ کو فروغ دینا ہے۔

معروف مقامات کو منہدم کرنا

2008 میں ہلٹن اسٹورز کی تعمیر کی راہ میں آنے والے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے گھر کو بھی منہدم کر دیا گیا۔

ملک کے سب سے بڑے مذہبی عالم یعنی مفتی اعظم عبدالعزیز الشیخ نے گزشتہ سال معروف مقام کو گرائے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا"مسجد الحرام کی توسیع کے لیے مختلف مقامات کو منہدم کرنا ضروری ہے"۔

سعودی حکام کا بھی کہنا ہے کہ شہری تبدیلی ضروری ہے تاکہ حج کرنے کے لیے آنے والے افراد کو سہولیات فراہم کی جاسکیں جن کی تعداد 2040 تک تیس لاکھ کے لگ بھگ ہوجانے کی توقع ہے۔

مسجد الحرام کی توسیع کے ساٹھ ارب ڈالرز کے منصوبے کے تحت زائرین کے لیے عبادت کے علاقے کو لگ بھگ دوگنا وسیع کردیا جائے گا۔

مکہ کے مئیر اسامہ البار کا کہنا ہے کہ اس رقم میں سے پچاس فیصد مکہ کے ارگرد واقع 5800 گھروں کو خریدنے پر خرچ ہوئے تاکہ انہیں توسیع کے لیے گرایا جاسکے۔

سترہ نومبر 2010 کی ایک تصویر— اے پی فوٹو
سترہ نومبر 2010 کی ایک تصویر— اے پی فوٹو

عثمانی خلافت کے عہد کے مینار اور ستونوں کو گرایا گیا تاکہ جدید رہائشگاہوں کو تعمیر کیا جاسکے۔

ایک اور بڑا منصوبہ جبل عمر ہے، یہ مسجد کے مغربی حصے میں واقع ایک پہاڑی ہے جسے شہر کا امتیازی نشان بھی سمجھا جاتا تھا، تاہم اب اسے لیول کرکے وہاں چالیس کے قریب عمارات تعمیر کی جارہی ہیں جن میں سے بیشتر فائیو اسٹار ہوٹلز ہیں جو گیارہ ہزار کمروں پر مشتمل ہوں گے، جبل عمر میں اس حوالے سے گزشتہ چند ماہ کے دوران سب سے پہلے ہلٹن سوئیٹس اور انجم ہوٹل زائرین کے لیے کھولے گئے ہیں۔

مسجد کی جنوبی سمت میں 1972 فٹ لمبا کلاک ٹاور ہے جو کہ سات ٹاور کمپلیکس کا مجموعہ ہے اور اسے عثمانی عہد کے قلعے کو گرا کر تعمیر کیا گیا ہے، اس کے علاوہ جبل شراشف کا منصوبہ بھی زیرتعمیر ہے جس کے لیے برمی اور افریقی تارکین وطن کے کچے گھروں کو گرا کر سعودی شہریوں کے لیے ایک نئی رہائشی آبادی اور ہوٹل وغیرہ تعمیر کیے جارہے ہیں۔

اسی طرح چار لائنز کا میٹرو سسٹم بھی شہر کی نئی منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس پر ہائی اسپیڈ ریل لائن کے ذریعے مکہ کو جدہ اور مدینہ منورہ سے منسلک کردیا جائے گا۔

مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے سعودیہ کے بن لادن گروپ کی قیادت میں چل رہا ہے جس نے کلاک ٹاور کو بھی تعمیر کیا ہے، بن لادن خاندان السعود کے کافی قریب ہیں اور ملک بھر میں اہم تعمیراتی منصوبوں کو چلارہے ہیں۔

رواں برس مئی میں جدہ میں مواف بن لادن نے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ مسلسل پوچھ رہے ہیں کہ کیا ان تمام تعمیرات کی ضرورت تھی"اس کا جواب ایک لمحے میں اس تصویر کے ذریعے دیا جاسکتا ہے"، جس کے بعد لاکھوں زائرین کی تصویر دکھائی گئی جو گلیوں میں نماز ادا کررہے تھے کیونکہ مسجد کے اندر جگہ نہیں تھی۔

تاہم وہاں موجود بیشتر افراد اس سے قائل نظر نہیں آئے، ایک سابق سعودی سفارتکار سعید الغنی نے کہا کہ ان کے خیال میں لالچ اس کی بنیادی وجہ ہے، دنیا بھر کے مسلمان مکہ سے قریبی تعلق رکھتے ہیں اور یہ کسی ایک بزنس مین یا کمپنی کا شہر نہیں۔

لندن کے اسلامی ثقافتی ریسرچ فاﺅنڈیشن کے سربراہ عرفان العلاوی جو ایک سعودی نژاد شہری ہیں، کا کہنا ہے کہ مکہ کے منصوبہ سازوں کو خانہ کعبہ کے بہت زیادہ قریب تعمیرات نہیں کرنا چاہئے، اور ہوٹلوں کو اس سے میلوں دور تعمیر کیا جانا چاہئے تھے جبکہ ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنایا جانا چاہئے تھا۔

ان کے بقول"پہلے ہی ہم روحانی تاثر سے محروم ہوچکے ہیں، زائرین خانہ کعبہ کو دیکھ کر اللہ کے گھر سے متاثر ہونے کی بجائے کلاک ٹاور کو دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں"۔

سعودی حکومت کی ملکیتی کمپنی بوابت کے ایم ڈی ایسام کلثوم جو کہ شہر میں کئی منصوبوں میں شامل رہے ہیں، اعتراف کرتے ہیں" یہ بات کہنا بے ڈھونگ ہوگا کہ اس مقصد میں مالیاتی عزائم موجود نہیں، تاہم اس کا بنیادی مقصد زائرین کے لیے جگہ کو بڑھانا ہی ہے"۔

 اے پی فوٹو
اے پی فوٹو

انہوں نے ایک ترک فاﺅنڈیشن کی جانب سے دیا گیا ایک تحفہ دکھایا جو انہیں حال ہی میں ملا تھا، جو مکہ کی انیسویں صدی کے آخری برسوں کی ایک تصویر تھی،" یہ تکلیف دہ ہے " ان کے بقول"جو لوگ ماضی میں اس طرح کی چیزوں کو دیکھ چکے ہیں انہیں اس طرح کی تصاویر ماضی میں لے جاسکتی ہے"۔

انہوں نے کعبہ کی تصویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا"مگر اس مقام کے لیے پرانے بازاروں اور عمارات کو جانا ہی تھا"۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (5) بند ہیں

Mazhar Oct 01, 2014 10:36pm
اسلامی فرض حج کی ادایگی کو ایک کمرشل سروس میں تبدیل کر دیا گیا ہے،،اخبا ری اشتہار پڑہیں۔۔۔۔۔ وی آی پی حج،،سستا حج،،تین لاکھ میں حج،،،پانچ لاکھ میں حج،،نو لاکھ میں حج ،، فاسٹ ٹریک حج؟ جب تیل نہی تھا حج ہو رہا تھا،،اور جب تیل نہی ھوگا حج تب بھی ھوگا،،" لیکن یہ تکلیف دہ ہے " ان کے بقول"جو لوگ ماضی میں اس طرح کی چیزوں کو دیکھ چکے ہیں انہیں اس طرح کی تصاویر ماضی میں لے جاسکتی ہے"۔
انور امجد Oct 02, 2014 05:07am
جو لوگ حج اور عمرہ کرتے ہیں وہ جانتے ہیں کہ ان توسیعی منصوبوں سے عبادت کتنی آسان اور محفوظ ہو گئی ہے. اسی کی دہائی میں کتنے لوگ ہجوم کی وجہ سے کچل کر مر جایا کرتے تھے. رمضان اور حج میں تو ایسے حادثات عام تھے خاص کر خواتیں کے ساتھ. میں خود دو خواتین کو جانتا ہوں جو چھوٹے چھوٹے بچے چھوڑ کر حرم میں کچلی گئیں. ان بچوں کو آپ ترکی کے آرکیٹیکچر پر لکچر دے کر دیکھیں. مکہ اور مدینہ میں ترقیاتی کاموں پر صرف وہ لوگ اعتراز کرتے ہیں جنہوں نے شائد خود کبھی حج یا عمرہ نہیں کیا.
Aamir Oct 03, 2014 12:12am
Mere khayal se tosee'ee amal maqamaat e muqaddasaa ya jin k nazdeek yeh maqamaat muqaddas nahi to tareekhi keh lein ko bacha kar bhi tosee hosakti thi. christianity k tamaam maqaamaat abhi tak mehfooz hein. Isi tarha tamam civilized societies apne cultural aur historical heritage ki qadar karte hein. Afsos k yahaan par iski koi parwah nahi. Kal ko koi mulhid pooch sakta hai k apni koi historical heritage hi dikha do. Muhammad s.a.w.w ka ghar hi dikha do to hamare paas siwae oonchi buildings k aur kuch na hoga...
مرتضی معیز فاروقی Oct 03, 2014 02:37am
ہر چیز کے دو پہلو ضرور ہوتے ہیں، بالکل ٹھیک کہ تمدن خراب ہوا مگر یہ بات بھی ماننے کی ہوگی کہ دنیا میں جب تک ہیں، تبدیلی آتے رہے گی اور اس سے دو رائے نہیں ہے، اور یہ ضروری بھی ہے ورنہ دنیا بھر سے آنے والے حجاج کو بھی سمبھالنے میں مسئلہ ہوگا اور اسکے علاوہ سعودیوں کے لیئے ان کو دیکھنا مشکل ہو جائے گا۔ زرا اس بارے میں بھی سوچیں۔
Hasan Oct 03, 2014 04:29pm
@مرتضی معیز فاروقی: Hajj e Baitullah zindagee me'n aik baar ferz hy. Agr aik Musalmaan sirf aik baar bhee Allah ki Ebaadat k lye Zehmat nhee'n utha sakta to aisy Musalmaan sy Allah hme'n door hee rakhy