تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال

01 اکتوبر 2014
اکرام اللہ گنڈا پوراپنی حلف برداری کی تقریب کے دوران —۔فوٹو کے پی اسمبلی ویب سائٹ
اکرام اللہ گنڈا پوراپنی حلف برداری کی تقریب کے دوران —۔فوٹو کے پی اسمبلی ویب سائٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز پاکستان تحریک انصاف کے سردار اکرام اللہ گنداپور کی بطور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی رکنیت بحال کردی۔

جسٹس ناصر الملک کی جانب کی سربراہ میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ایم پی اے کی الیکشن ٹریبونل کی جانب سے جعلی ڈگری رکھنے کی بنیاد پر رکینیت کی معطلی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی گئی۔

انہیں پی کے 67 ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب کیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں: جعلی ڈگری والے سیاستدانوں کے نام خفیہ رکھنے کا فیصلہ


اس سے قبل الیکشن ٹریبونل نے جعلی ڈگری رکھنے پر الیکشن کمیشن کو سردار اکرام اللہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز دی تھی۔

بدھ کے روز سپریم کورٹ نے ٹریبونل کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے سردار اکرام اللہ کی رکینیت بحال کردی جبکہ اس حوالے سے تمام متعلقہ افراد کو نوٹسز بھی جاری کردیے گئے۔

تبصرے (0) بند ہیں