پاکستان میں پولیو کا 14سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب

2000میں 199 پولیس کیس سامنے ائے تھے۔(فوٹو : آئی این پی)۔
2000میں 199 پولیس کیس سامنے ائے تھے۔(فوٹو : آئی این پی)۔
فاٹا سے 127 کیس سامنے آئے ہیں ۔(فوٹو : آن لائن)۔
فاٹا سے 127 کیس سامنے آئے ہیں ۔(فوٹو : آن لائن)۔

اسلام آباد: پاکستان کے مختلف علاقوں میں چند دنوں میں رپورٹ ہونے والے 10 نئے پولیو کیسز کے ساتھ رواں سال ان کی مجموعی تعداد 184 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں انسدادِ پولیو کی مہم ایک عرصے سے جاری ہے لیکن اس کے باوجود اس وائرس کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اگر پولیو کیسز کی تعداد 199 سے تجاوز کر گئی تو 14 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

اس سے قبل پاکستان میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 199 پولیو کیسز 2000 میں رپورٹ ہوئے تھے۔

رواں برس رجسٹر ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 184 تک پہنچ چکی ہے اگر آئندہ 3 مہینوں میں مزید 15 کیسز سامنے آ گئے تو 2014 پولیو کیسز کے اعتبار سے پاکستان کے لیے سب سے برا سال ثابت ہوگا۔

پاکستان میں گذشتہ دو برسوں یعنی 2012 اور 2013 میں پولیو کے کل 151 کیسز رپورٹ ہوئے تھے.

حالیہ چند روز کے دوران ملک میں 10 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال فاٹا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 127، خیبر پختونخوا سے 33 اور سندھ میں 7 ہوئی گئی ہے۔

پنجاب میں رواں سال 2 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ بلوچستان میں 5 بچوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فاٹا سے پولیو کیسز کی زیادہ تعداد کی وجہ وہاں سیکیورٹی کی صورتحال کے سبب انسداد پولیو مہم نہ چلنا ہے۔

گذشتہ سال پولیو کے قطرے پلانے والے کارکنان پر کئی بار حملہ کیا گیا جس میں متعدد کارکنان ہلاک ہوئے تھے اور ان حملوں کے بعد پولیو مہم میں حصہ لینے والے کارکنوں کے ساتھ پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Gharib Oct 02, 2014 03:19am
Yeh bechai bache is lye is muhlek bemari ka shikar ho gaye hain, kyon ke FATA main shaddat pasandon ne polio muhem rokwa diye the. Yeh log itna jahil hain ke lagta hai ke in ki samajh main nahin aa raha ke Islam main bachon ki hifazat ke lye sub kuch karna jayaz hai. Magar in logon ko bachon ki parwa nahin balke yeh log apne hi watan aur un ki bashindon ki dushman hain aur yeh log chahte hain ke Pakistan ek apahijon ki mulk ban jaaye jis par yeh log zor zabardasti hokomat karein. Allah in ko barbad kare.