'وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے'

02 اکتوبر 2014
وزیراعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز—۔فائل فوٹو پی پی آئی
وزیراعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز—۔فائل فوٹو پی پی آئی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق ایڈووکیٹ جاوید اقبال جعفری نے وزیراعظم نواز شریف اوران کی اہلیہ کلثوم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم سرکاری اخراجات پر برطانیہ، چین اور ترکی کے دورے کر رہے ہیں، جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کا ذاتی کاروبار ہے، جسے وہ سرکاری خزانے سے فروغ دے رہے ہیں۔

لہٰذا عدالت سے درخواست ہے کہ عدالت وزیراعظم نوازشریف اور ان کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کرے۔

لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز نے اعتراضات دور کر کے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

نمائندے کے مطابق کل ایک عدالتی بینچ تشکیل دیا جائے گا جو اس کیس کی باقاعدہ سماعت کرے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

راشد ندیم Oct 02, 2014 12:01pm
اگر آج پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں کو مکمل یقین ہو جائے کہ موجودہ گورنمینٹ ختم ہو نے لگی ہے اور اس کی جگہ ڈکٹیٹر شیپ لے رہی ہے تو اپوزیشن تو دور کی بات حکومتی اتحادیوں کے ساتھ حکومتی نمایندے بھی خوشی سے جھومنے لگے، پر ان سب کو یقین ہے کہ اب عوام بیدار ہوچکی ہے اور صاف جمہوریت، عوامی حقوق کی بات ہو رہی ہےجس میں ڈکٹیٹرکا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوسکتا اس ڈر سے یہ سب ایک ہے.