وینا ملک اور اسد خان خٹک کا ننھا فرشتہ ابھی سے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

ابرام خان جس کی پیدائش گزشتہ دنوں ہوئی تھی، پیدائش کے پہلے روز سے ہی ٹوئٹر پر کافی سرگرم ہے اور اپنے اور والدین کے بارے میں مسلسل اپ ڈیٹس کر رہا ہے۔

وینا اور اسد اپنے بیٹے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کو سنبھالے ہوئے ہیں اور اس کی زندگی کے یادگار لمحات کو اس کی ٹائم لائن پر محفوظ کرتے چلے جا رہے ہیں۔

جہاں iAbramKhan@ فالوورز کی تعداد 27,000 تک جا پہنچی ہے اور اس میں تیزی سے اظافہ ہو رہا ہے۔

اب تک اس ٹوئٹر اکائونٹ کے فالورز کی تعداد 27 ہزار تک جاپہنچی ہے اور اب وینا نے اپنی تصویر بھی اس پر پوسٹ کی ہے جس نے ان کے پرستاروں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔


مزید پڑھیں: وینا ملک نے شیئر کیں بیٹے اور شوہر کی وڈیوز

تبصرے (0) بند ہیں