ایوارڈ یافتہ رائٹر سمیرا فضل اس وقت کافی مشکل میں پھنس گئیں جب معروف ہندوستانی ادیب چترا بی دیواکرونی نے ان پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اپنے ڈرامے 'میرا نصیب' کی کہانی ان کی کتاب 'سسٹر آف مائی ہارٹ' سے لی ہے۔

چترا نے اس چوری کا الزام اپنے ایک ٹوئیٹ پیغام میں کیا جس میں انڈین ٹی وی پروڈیوسر منیش گوسوامی کا بھی ذکر ہے جن کے پاس چترا کی کتاب پر ڈرامہ بنانے کے حقوق موجود ہیں۔

تاہم گوسوامی کا کہنا ہے کہ وہ جائزہ لے رہے ہیں کہ یہ کوئی کاپی رائٹس کی خلاف ورزی تو نہیں۔

گوسوامی کو چترا کی جانب سے ایک ای میل بھی ملی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چونکہ اس وقت آپ کو حقوق حاصل ہیں تو آپ کو سب سے پہلے پروڈیوسر سے رابطہ کرکے اس سلسلے کو رکوانا چاہئے، میں اس حقیقیت پر آپ کے ساتھ تعاون کرتی ہوں کہ ہمارے پاس لائسنس ہیں۔

گوسوامی نے ضرورت پڑنے پر قانونی اقدام کا ارادہ بھی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پر جدوجہد کریں گے مجھے براڈکاسٹرز نے آگاہ کیا ہے کہ وہ اس شو کو روک دیں گے۔

'میرا نصیب' ڈرامہ پاکستانی چینل ہم ٹی وی پر اپریل 2011 میں پہلی بار نشر ہوا تھا جس پر سمیرا فضل نے اسکرین پلے کا ایوارڈ بھی جیتا تھا اور اس وقت یہ ڈرامہ انڈیا کے زندگی ٹی وی پر نشر کیا جا رہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں