اسلام آباد: دھرنے کے پچاس دن مکمل ہونے پر جمعرات کو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ' ملک میں انقلاب لانے کے لئےاگلے الیکشن میں حصہ لینے' کا اعلان کر دیا۔

معمول کی طرح آج بھی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں انہوں نے سوال کیا' کیا آپ پی اے ٹی کو ایک انقلابی سیاسی تنظیم دیکھنا چاہتے ہیں؟کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں اگلے الیکشن میں حصہ لینا چاہیئے؟'

سات ہفتوں سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے میں شامل حامیوں نے 'ہاں ' میں جواب دیا۔

'ہم الیکشن جیتنے کے بعد نظام تبدیل کریں گے۔ ہمیں موجود نظام قبول نہیں'۔

ڈاکٹر قادری نے مزید کہا کہ قومی، صوبائی اور بلدیاتی سطح پر جب بھی الیکشن ہوئے وہ اس میں حصہ لیں گے۔

'میں پی اے ٹی کے امیدوار وںکی حیثیت سے الیکشن لڑنے والوں کو مدعو کرتا ہوں'۔

انہوں نے پیشن گوئی کی کہ پی اے ٹی مستقبل قریب میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی تنظیم کے طور پر سامنے آئی گی۔

'ہم ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کا تقدس بحال کریں گے۔جو کوئی بھی یہ سوچتا ہے کہ ہم خود کو صرف انقلاب لانے تک محدود رکھیں گے اور الیکشن دوسروں پر چھوڑ دیں گے وہ اس دھوکے سے نکل آئیں'۔

'میرا پہلا ہدف پنجاب کا دل فیصل آباد ہے۔12 اکتوبر کو میں دھوبی گھاٹ میں اپنا پہلا جلسہ کروں گا۔ پھر 19 اکتوبر کو لاہور ، مینار پاکستان جاؤں گا۔ ہم ہر ایک تک انقلاب کا پیغام لے کر جائیں گے'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں