عیدِ قرباں کے منفرد رنگ

اپ ڈیٹ 08 اکتوبر 2014

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ روایتی جذبے سے جاری ہے، عید کے موقع پر عوام خصوصاً بچوں میں خاصا جوش و خروش پایا جاتا ہے جو کئی دن قبل قربانی کے جانور لا کر ان کی خدمت میں پیش پیش رہتے ہیں، اس موقع پر بڑے بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے اور چھریاں تیز کرانے اور بار بی کیو کے لیے سامان خریدتے نظر آتے ہیں۔

عید کے تیسرے دن عموماً لوگ عزیز و اقارب سے ملنے جاتے ہیں یا پھر تفریحی مقامات کا رخ کرتے ہیں، منچلوں نے گوشت بھی کافی اکٹھا کرلیا ہے اس لئے آج رات بھی باربی کیو پارٹی سجیں گی اور ہلہ گلہ ہوگا۔

عید کے مناظر شاہراہ دستور پر بھی خوب دکھنے میں ملے، جہاں پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنوں کو عید کے میلے میں بدل دیا گیا — اے پی فوٹو

ریڈ زون میں تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے عید کی نماز ادا کی، قادری صاحب نے امامت کرائی تو عمران خان نے ان کی اقتدا میں نماز ادا کر دی — اے پی فوٹو

پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنان مل جل کر شاہراہ دستور پر عید منا رہے ہیں اور سنت ابرہیمی بھی یہیں ادا کی جا رہی ہے — اے پی فوٹو

پریڈ اوینیو پر عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کا جمعِ غفیر دکھنے میں آیا — اے ایف پی فوٹو

اس موقع پر کارکنان اور رہنماؤں کا جوش و خروش قابل دید تھا — اے پی فوٹو

ملک بھر میں عید قرباں کے رنگ بکھر گئے اور جو افراد کل تک جانوروں کی خدمت میں بھاگ دوڑ کرتے نظر آرہے تھے اب قصابوں کے پیچھے دوڑتے پھر رہے ہیں — اے پی فوٹو

ملک بھر میں عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں — اے ایف پی فوٹو

اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میں کچھ لوگ عید کی  نماز ادا کرتے ہوئے — اے پی فوٹو

لاہور میں عید کا بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا — اے ایف پی فوٹو

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی لاکھوں فرزندان اسلام سنت ابراہیمی میں مصروف ہیں — اے پی فوٹو

قربانی کے موقع پر جانور کو ذبح کرتے قصائیوں کے لیے بعض جانوروں کو قابو کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے — اے پی فوٹو

اسلام آباد کے مضافات میں قائم افغان ریفیوجی بستی کی یہ بچی نئے کپڑے پہنے عید الاضحیٰ پر خوش نظر آ رہی ہے  — اے پی فوٹو