سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں

اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2014

ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ چار روز سے جاری ہے، جس میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 12 ہوگئی ہے جبکہ 43 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر واقع مختلف سیکٹرز پر فائرنگ اور گولہ باری سے جہاں جانی نقصان ہوا ہے وہیں متعدد مکانات اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے — اے ایف پی فوٹو

ورکنگ باؤنڈری پر ہندوستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ چار روز سے جاری ہے — اے ایف پی فوٹو

چارواہ اور مختلف سیکٹرز پر ہندوستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے — اے ایف پی فوٹو

جبکہ پاکستان کی جانب سے چناب رینجرز کے جوان ہندوستانی فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہے ہیں — اے ایف پی فوٹو

جس میں بھاری ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا جارہا ہے — اے ایف پی فوٹو

اس سے قبل گزشتہ رات بھی چارہ اور چپراڑ سیکٹر پر ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے تھے — اے ایف پی فوٹو

جمعرات کی صبح چارواہ سیکٹرز پر ہندوستان کی فائرنگ اور گولہ باری سے مزید دو افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں — اے ایف پی فوٹو

ہلاک ہونے والا شخص اعظم اور خاتون کا تعلق چارواہ سیکٹر کے ایک گاؤں ہرپال سے تھا، جو ہندوستانی افواج کی فائرنگ کا نشانہ بنے — اے ایف پی فوٹو

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے کچھ روز قبل فائرنگ کے ان واقعات پر ہندوستان سے سفارتی سطح پر سخت احتجاج کیا گیا تھا — اے ایف پی فوٹو

دوسری جانب انڈین میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان متنازعہ سرحدی محاذ لائن آف کنٹرول اور سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر گزشتہ ایک ہفتے سے پاکستانی چناب رینجرز کی فائرنگ سے کم سے کم 17 شہری ہلاک ہوئے ہیں — اے ایف پی فوٹو

حالیہ چند ہفتوں کے دوران ہندوستان کی جانب سے پاکستانی سرحدی علاقے میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور متعدد بار دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے — اے ایف پی فوٹو

گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان اور ہندوستان نے ایل او سی سیز فائر معاہدے 2003 کی پاسداری کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا، لیکن اس کے باوجود اس قسم کے واقعات کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے — اے ایف پی فوٹو

پاکستان نے ہندوستان سے فوری طور پر ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور بلااشتعال شیلنگ روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے — اے ایف پی فوٹو

رواں سال اگست کے مہینے میں سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر بھی متعدد بار ہندوستان کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، جبکہ متعدد مویشی بھی ہلاک ہوگئے تھے — اے ایف پی فوٹو

ادھر سرحد پر کشیدہ صورتحال کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے جس میں حالیہ کچھ دنوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا — اے پی فوٹو

سرکاری حکام کے مطابق یہ اجلاس دس اکتوبر کو اسلام آباد میں متوقع ہے، جس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف کریں گے — اے پی فوٹو