قوم کی بیٹی؟ مائے فُٹ!

اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2014
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

جی نہیں وہ کسی ظلم کا شکار نہیں، نا ہی اس نےکوئی ایسا کام کیا ہے جو پاکستانیوں کے سینے چوڑے ہو جائیں۔ ایک عام سی بیکار لڑکی ہے جس نے انسانیت کی خدمت کے نام پر ایک ڈھونگ رچایا ہے اور مغرب اس کے اس ڈرامے کا خریدار ہے۔ یہ یہود و نصاریٰ کی ایجنٹ ہے۔ ڈرامہ کوئین ہے۔ اسلام دشمن ہے۔ ملک و قوم کی غدار ہے۔

اس کے جیسی کتنی ہی پاکستانی لڑکیاں ہیں جو ظلم سہتی ہیں پر 'گزارا' کرتی ہیں آخر اس میں کونسے سرخاب کے پر لگے ہیں جو مغرب اس کی اتنی پذیرائی کر رہا ہے؟ اسکا باپ اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے تاکہ بیرون ملک عیش کی زندگی گزار سکے۔ اس نے پاکستان کا نام 'بدنام' کر ڈالا ہے اس نے اسلام کو 'رسوا' کیا ہے۔ یہ ہماری قوم کے ماتھے پر کلنک ہے!

طویل عرصے سے پاکستانی قوم ایک ایسے فوبیا میں مبتلا ہے جس میں اسے ہر اس چیز یا شخص سے نفرت ہے جو پاکستانی معاشرے کی وضع کردہ حدود سے کچھ مختلف کرتا نظر آئے۔ ایسے افراد جو ہمارے سماجی 'معیار' پر پورے نہیں اترتے انہیں کافر، غدار یا گستاخ مذہب جیسے القاب سے نوازا جاتا ہے۔ اس فوبیا نے ہمارے اندر دوست اور دشمن کی پہچان ختم کرڈالی ہے۔ ہمیں جو قبول نہیں وہ ہمارے نزدیک غیرملکی ایجنٹ بن جاتا ہے۔

ساتھ ہی ہماری خود پسندی کا یہ عالم ہے کہ سمجھتے ہیں پوری دنیا کی طاقتیں ہمیں زیربار کرنے کے درپے ہیں۔ ہنود و یہود و نصاریٰ ہمہ وقت ہماری بربادی کے لیے منصوبہ بندی کرتے رہتے ہیں۔ ملالہ یوسفزئی بھی ایسا ہی ایک منصوبہ ہے اور بقول ہماری 'غیرت مند' عوام کے چھٹانک بھر لڑکی نے پاکستان اور اسلام کا امیج دنیا بھر میں خراب کرکے رکھ دیا ہے۔

بھلا ہم نے کونسا پوری دنیا میں جھنڈے گاڑ رکھے ہیں جو اس 'چھٹانک بھر' کی لڑکی کی وجہ سے ملک کا امیج خراب ہوا؟ ملک میں دن دہاڑے دہشتگرد آکر نہتی لڑکی کو گولی مار کے چلے جاتے ہیں اور ہم بغلیں جھانکتے رہ جاتے ہیں۔ بھتہ خوری ہمارے یہاں عام ہے، نہ کسی کی جان محفوظ ہے اور نہ ہی عصمت۔

یہاں بھری سڑک پر ایک عورت کو قتل کردیا جاتا ہے اور کوئی مجرموں کے خلاف کارروائی نہیں کرپاتا۔ کوئی وطن کی محبّت کا مارا اگر بھولا بھٹکا ملک کی خدمت کے لیے آجائے تو محض اس کے عقیدے کی پاداش میں اس کی اولاد کے سامنے اسے گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے۔ کرپٹ ترین، غیر ملکیوں کے لیے غیر محفوظ، پوری دنیا میں اس ملک کی یہی امیج ہے۔

وہ ملک جس کی فوج دنیا کی سب سے طاقتور اور با اثر فوج سمجھی جاتی ہو لیکن جہاں آئے دن فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ ہوتی ہو، اقلیتوں کا کوئی پرسان حال نہ ہو۔ جسے دہشتگردوں کی پناہ گاہ گردانا جاتا ہو کیا ایسے ملک کی امیج میں ایسا کچھ بچا ہے جو یہ 'چھٹانک بھر' کی لڑکی تباہ کرسکتی ہو؟ نہیں جناب ہم نے خود اپنے وطن کی امیج دنیا بھر میں خراب کی ہے اور اب الزام ملالہ پر لگا رہے ہیں۔

سچ تو یہ ہے کہ نہ پاکستان کو اور نہ ہی اسلام کو ملالہ سے کوئی خطرہ ہے، اگر خطرہ ہے تو ہماری جھوٹی غیرت کو جو یہ تو برداشت کر سکتی ہے کہ 'اسلامک ریپبلک آف پاکستان' نامی اس ملک میں ایک بیگناہ عورت کو جرگہ گینگ ریپ کی سزا دے، پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا موقع نہیں دینا چاہتی۔ بقول ہماری غیرت بریگیڈ کے اس طرح اسلام کا نام بدنام ہوتا ہے۔

لیکن اسلام کا نام تب بدنام نہیں ہوتا جب اس کے نام لیوا اسکول جاتی بچیوں کو اغوا کرکے انہیں جنسی غلام بنا کر بیچ دیتے ہیں۔ جی نہیں اس وقت ہماری غیرت بریگیڈ خاموش رہتی ہے، اس وقت یہ امّت مسلمہ کا حصّہ نہیں رہتی۔

ہاں ایک بات سے میں متفق ہوں ملالہ یوسفزئی ظلم کی شکار کوئی مظلوم لڑکی نہیں ہے۔ اس نے اپنے استحصال پر 'گزارا' کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ اس نے اپنے اور دنیا بھر کے بچوں کے لیے تحریک کا آغاز کیا ہے۔ لیکن ہماری عوام کو تو برساتی مینڈک نما لیڈروں پسند ہیں جو سال میں ایک بار زمین سے نکلتے ہیں پنڈال سجا کر عوام کے سامنے جھوٹے ٹسوے بہاتے ہیں، اپنی سیاست چمکاتے ہیں اور مال بٹورتے ہیں۔

'قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں' جیسے نعرے صرف ان سیاسی کٹھ پتلیوں کے لیے مخصوص ہیں۔ قوم کے خادموں کو ان کے خلوص اور خدمت کے صلے میں فقط بے توقیری ہی حاصل ہوتی ہے۔ ہماری غیرت مند قوم نے ملک کے پہلے نوبیل پرائز ونر ڈاکٹر عبدالسّلام کو بھی مذہب اور عقیدے کی سولی پر چڑھا ڈالا۔

ملالہ کے کیس میں حالات مختلف تھے نہ وہ کسی دوسرے عقیدے سے تھی اور نہ ہی اس پر توہین مذہب کا لیبل لگ سکا چنانچہ امریکی اور یہودی ایجنٹ کی چورن نکالی گئی اور عوام خوب چٹخارے لے لے کر اسے چاٹنے لگی۔ جب بھی ملالہ کی ہمّت و جرأت کو بیرون ملک تسلیم کیا جاتا ہے، پاکستان کی غیرت بریگیڈ کو سخت جلاب لگ جاتے ہیں پھر یہی ایجنٹ والی چورن ایک ایک کو بانٹی جاتی ہے۔

لیکن تب سارے غیرت مند دم دبا کر بیٹھ جاتے ہیں جب دہشتگرد ملالہ کو قتل کی دھمکی دیتے ہیں۔ عوام تو کجا ہمارے آتش سخن لیڈروں میں بھی اتنی ہمّت نہیں کہ ان دہشتگردوں کو للکار کے کہیں؛

'اوے دہشتگردوں! ملالہ پاکستان کی بیٹی ہے، اس قوم کی بیٹی ہے۔ اگر اس کا ایک بھی بال بیکا ہوا تو میں تم سب کو چھوڑوں گا نہیں !'

تبصرے (70) بند ہیں

lk Oct 16, 2014 04:41pm
brilliant article
Aamir Malik Oct 16, 2014 04:41pm
I want to just say for you "You're Queen of Idiots or Nonsense"
S.T. HAIDER Oct 16, 2014 04:42pm
بہت صحیح لکھا ہے - سو فیصد یہی حالات و واقعات ہیں ہمارے - ذیادہ پریشان وہ ہیں جو درمیانی سوچ رکھتے ہیں - انتہاء پسندی دونوں طبقوں ( دائیں بازو - بائیں بازو ) کی سوچ میں ہے - اگر ایمانداری سے دیکھا جائے تو اسلامی اقدار ہم سے ذیادہ یورپ اور غیر اسلامی ملکوں کے معاشرے میں ذیادہ رائج ہیں - اس بات کا اندازہ وہاں کے ہوائی اڈہ پر کام کرنے والوں کے رویہ سے ہو جاتا ہے - اور اگر کسی نے اسلامی ملک کا سفر کیا ہے ، تو اس کا اندازہ ان کو باخوبی ہو گا- جیسے باکمال لوگ . لاجواب سروس والے -
حسین عبداللہ Oct 16, 2014 04:56pm
دیکھئے یہ مسئلہ ہے شدت پسند سوچ کا جو اپنے بھائیوں کزنوں یعنی لشکر جھنگوی طالبان ۔۔۔کے بارے میں رائے عامہ کو مزید خراب نہیں کرنا چاہتے ماشااللہ سے انکا کنٹرول ممبر و محراب سے لیکر میڈیا تک ہے لیکن ایک عام پاکستانی کو دیکھئے وہ ملالہ کو قدر عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے میں پاکستان کے دور افتادہ علاقے بلتستان میں متعدد سکول دیکھے جو ملالہ سکول کے نام سے منسوب ہیں اور یہ تمام سکول پرائیوٹ ہیں جسے کسی این جی او نے سپانسر نہیں کہ ۔۔۔
Nisar Khan Oct 16, 2014 05:09pm
Your words clearly reveal that your mind and heart is full of racism and hate against Pashtons or any other sub nation of Pakistan. You dont like Malala ? We really dont care. We love Malala. She is our daughter. She doest need you ar your thoughts. Your statement is basket of rubbish. If I find it any where, I will check it in a larger bin.
anjum Oct 16, 2014 05:16pm
Brilliant. I must say "zabrdast"
BIN GHAZI Oct 16, 2014 05:17pm
@S.T. HAIDER: JUST WONDERING , WHAT TO COMMENT ON THIS ARROGANT COLUMN--- IT IS THE SIMPLE STORY IF WEST IS PROMOTING IT , ITS NOT MALALA FAULT- WE LET WEST TO DO SO BY OUR NON ISLAMIC ATTITUDE -----
islamabadian Oct 16, 2014 07:54pm
If she is true lover ask her to come to pakistan and work for education otherwise there is a lot of difference in Malala and a simple school going girl in pakistan becoz she and her father are just doing nothing for pakistan but their own future.
سہیل خان Oct 16, 2014 08:54pm
ملالہ کے ذریعے جو پیغام پوری دنیا کو پہنچایا گیا ھے کہ ھمارے ملک میں لڑکیوں کی تعلیم پر قد غن ھے جبکہ سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کی شرح کافی بہتر ھے ۔ جعلی طالبان کے ذریعے وھاں ایک تماشا کھڑا کیا گیا اور پھر وھیں پر ملالہ کا کردار تخلیق کیا گیا طالبان اور ملالہ دونوں ایک ڈرامے کے کردار ھیں اصل میں تو پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنا مقصد ھے اور مصنفہ نے یہود اور ھنود کی جسطرح وکالت کی ھے تو وہ بھی کوئی حیران کن نہیں اس وقت یہ سب ھونا ھے اپنے ملک کو گندہ ثابت کرنا اور ان بد بختوں کو اپنا دوست ثابت کرنا یہی تو ان سب کا مقصد ھے اور اس کے لئے خاصی معقول رقوم بھی ھاتھ آرھی ھیں اس لڑکی کے نام پر جو کتاب داغی گئ ھے کیا وہ کم ھے جو اب اسکے مزید حمائتی میدان میں کود پڑیں
Mir Abdulahameed Oct 16, 2014 09:01pm
you are cent percnet right
Mir Abdulahameed Oct 16, 2014 09:02pm
@Nisar Khan: this is not racism, This is fact that you should face
akhlaq ahmed Oct 16, 2014 09:57pm
i did not read it much but i am sure more of the critics who see Nobel prize for Malala as specious do not curse her personally this is not my narrative too ... so think before you write anything and talk on behalf of others. she herself is nothing and cannot play any role herself, she is just being used as puppet. any newborn can be used as puppet and that is my point.
lk Oct 16, 2014 10:04pm
@Nisar Khan: janab article pura to parh lain. she supports her.
S.T. HAIDER Oct 16, 2014 10:20pm
@Nisar Khan: حقیقت کو تسلیم نہ کرنے سے حقیقت بدل نہیں جاتی - اس مضمون میں ایسی کوئی بات کسی بھی لسانی یا فرقہ کے خلاف نہیں ہے - آج وطن َ عزیز جس دہشت گردی کا شکار ہے . اس کی جڑیں کہاں ہیں . یہ تو آپ کو بھی اچھی طرح معلوم ہے - پور ا ملک جس آگ میں جھلس رہا ہے ، اس میں کون لوگ ہیں ملوث ہیں -
nudrat ara Oct 16, 2014 10:41pm
@Nisar Khan: nisar khan sahab its an humble request k kindly article ko pora perhen sirf pic ko dkh k or us pe likhi kuch lines parh k judge na karen . i think apne article parha nai hai ya smjha nai hai its in favor of malala.
محسن رفیق Oct 16, 2014 10:52pm
بہت عمدہ تحریر ہے یہ المیہ ہمیں لے ڈوبا ہے ہماری قوم کسی بھی طرح کی سچائی کو سننا ہی نہیں چاہتی بس یہ ایک عجب خوابوں کے سحر میں مبتلا ہے. جو انکو پسند نہیں وہ فلانے کا ایجنٹ فلانے کا ایجنٹ کہ کر بس بات ختم
یمین الاسلام زبیری Oct 16, 2014 11:37pm
بہت اچھا مضمون ہے. یقینا غیرت بریگیڈ کو بلا وجہ ہی جلاب نہیں لگ رہے ہیں؛ آخر ان کو بھی تو زندہ رہنے کے لیے کچھ چاہیے. ان کی پریشانی یہ ہے کہ یہ ایک نظام لانا چاہتے ہیں لیکن ساری قوم تو ملالہ کے پیچھے چل پڑی ان کی اب کوئی سن نہیں رہا. کیا کریں. اب اگر تعمیری خیال پیش کرتے ہیں تو تو ملالہ کی مدد ہوچاتی ہے. چلو ملالہ کا بت توڑنے کی کوشش کریں.
Islamic sister Oct 17, 2014 01:13am
May Allah help all Muslims and Muslim Nations to help differentiate between Right and Wrong. Appreciate your article.
atif Oct 17, 2014 05:38am
app kis basis py bol rhy hai asia fir article likhny sy kuch nh hota koi proof bh tou dikhae
Ahmad Khan Oct 17, 2014 09:19am
One thing I don't understand, what is the criteria for Nobel Prize ? Just think for a minute objectively and try to look for the answers to: what Malala has really done for education? What she has done for peace? Her own area Swat is still the same and nothing significant worthy Malala has brought to swat. if stricken by the bullets is a criteria then how about Kinaat who was also shot with Malala... Moreover, when Israeli were shelling schools in Palestine and tens of children died over there, did Malala give a single statement ??? No, because the directors did not want her to do so. If we compare Malala with many of those Pakistani working for the educational and social cause, the noble bestowed upon her is nothing but one of the vital scenes of the grand film scripted by west and USA ... History will reveal all the facts ... may be after 50 years .....
DANDY Oct 17, 2014 10:50am
pehly kon sa ap nay pakistan aur isalm ka bol bala kia hoya hay ...jo iss nay aa kar low kar dia ...every type of sin is being done in Pakistan with full confidently ...in corruption Pakistan is among tooper in world ranking.i know she is not fully able for noble prize for peace in comparison with other pakistani peoples but question is that who will judge them all .The basic concept behind MALALA rejection in Pakistani is that she's extremely advertised and permotted in european countries due to background of TALBAN attack.......so thats why she win the noble prize and by the way she's not genius and religious as people expected her!!!!!!!!!!!!!!
DANDY Oct 17, 2014 10:51am
@S.T. HAIDER: M 100% agree with u..
wajid Oct 17, 2014 11:02am
salam, pehlii bat to ye hyn k malala ko jo nobel award dia gaya wo q dia gaya hyn??? q k ye un ko dia jata hyn jo advancement laye science or letrature may......... definition from wikipedia " the nobel prize is a set of annual international awards bestowed in a number of categories by Swedish and Norwegian committees in recognition of cultural and/or scientific advances" kia s nay koi advancment laii hy hy??? mera ye sawal hy
Muhammad Aurangzaib Oct 17, 2014 11:08am
GOOD MALALA AND BAD PAKISTANI Mukharah Mai set Malala tak un ko insaaf dany k naam per humary mulk mein bohat say log tayar ho jaty hien bokhyy bherion ki terha taaq mein bethy hoty hien ta k apny ghorakh dhandhy ko jama sakain aur kama sakain. Likhny ki to naheed sahiba ne khoob achi koshish ki, Pori Qaum aur Mulk aur mazhab ko zaleel ker k zalim dikha k just Malala ko massom dikhaya, Acha tazkira kia k rape, ransom mazhabi shidat pasandi etc. I think Islami Jamhoriya pakistan se ziyadah rape aur aurton ki tazleel west mein ki jati hay. Apppakistani bus mein aur UK ki metro mein suffer karian kon aap ko seat data hay lag pata jaega. Muashirah Apny ghar se bunta hay agar maan beti aur bhai bhehan k bech ki ikhlaqi had izat ehtram aur sharam o haya na rahy to us ghar k fard jub ghar se bahar aty hein to muashiry per asar andaz hoty hien. Agar Asi beh rahravi hogi to asy crime to janum laingay iska matlub ye nahi k MALALA MASOOM AUR PAKISTANI ZALIM HIEN. Mein aik qutter sunni faimily se taluq rakhta hon meri behnain bhi perhti hien aur lecturer hien aur asi betaha sha khandan hien. Miss Naheed aik MALALA ki chaplosiii ki khatir aap pory mulk ya mulk k logon ki tazleel nahi kersakti aap ko kis ne ye huq dia hay
صدف Oct 17, 2014 11:45am
ملالہ وہ نام ہے جس نے ہم مسلمانوں کا اور پاکستان کا امیج پوری دنیا میں خراب کیا۔ میں مانتی ہوں کہ پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں لیکن یہ ہمارا اندرونی معاملہ ہے۔ میں بھی ایک پاکستانی ہوں پاکستان میں رہتی ہوں۔ پڑھتی ہوں ایم اے کیا ہے۔ لیکن مجھے کسی نے گولی نہیں ماری۔ اس ملک میں مدرسے ہیں جامعہ حفصہ ، منہاج القرآن وغیرہ لڑکیاں پڑھتیں ہیں یہاں مجھ جیسی بلکہ مجھ سے بھی نیک۔سوات بھی پاکستان میں ہے لڑکیاں وہاں بھی پڑھتی ہیں جس سکول میں ملالہ پڑھ رہی تھی کیا وہ اکیلی تھی اس سکول میں؟اس کے ساتھ اور لڑکیاں نہیں پڑھتی تھیں؟ اس کو کسی نے کیوں نہیں مارا اور آج تک کیوں کوئی نہیں مار رہا؟ جی ہاں ملالہ ایک ایسی لڑکی ہے جس نے اسلام اور پاکستان کو بد نام کیا۔ اسی نے کہا تھا کہ پاکستان اور اسلام میں لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہے۔ لیکن میں اس کے خلاف کھڑی ہوئی ہوں۔ وغیرہ وغیرہ۔ تو رائٹر صاحب آپ مجھے جواب دیں گے کہ اتنے بڑے پاکستان میں بہت سے شہر دیہات ایسے ہیں جہاں لڑکیوں کو کیا لڑکوں کو بھی تعلیم نہیں دی جاتی ۔تو سب ایسے کہتے ہیں کہ اسلام اور پاکستان میں تعلیم دینے والوں کو مار دیا جاتا ہے؟ آپ کو ایسا نہیں لگ رہا کہ آپ کے دین اور آپ کے پاکستان کو ملالہ نے بدنام کیا ہے؟ جھوٹ اور بہتان لگا کر؟ یہ ہمارا پاکستان ہے ہم ہر مشکل سے نمٹنا جانتے ہیں۔ جو مسئلہ ہے ہمارا ہے ہمیں اس کو دنیا کے سامنے اٹھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ہمیں ہر اس شخص کے خلاف ہونا ہے جس نے ہمیں،ہمارے دین اور ہمارے پاکستان کو بدنام کیاچاہے وہ جتنا ہی کیوں نہ سچا ہو۔ امید کرتی ہوں کہ آپ لوگ میری بات سمجھ چکے ہوں گے۔
Name Oct 17, 2014 02:36pm
agr goli kise garib ki bachi ko lgi hoti to usy kabhi koi yad bhi na krta
Sartaj Oct 17, 2014 03:25pm
بلکل سہی کہا۔ کسی کو انعام دینے کے لیے اس کے ریپ ہونے کا انتظار نہی کرنا چاہئے۔ملالہ قوم کی وہ بیٹی ہے جس نے بچییون کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف سٹینڈ لیا ہے۔
Sartaj Oct 17, 2014 03:33pm
@Name: مہربانی فرما کر بتا سکتے ہین کہ آپ نے یا کسی مزہبی تنظیم نے کسی بچی کے لیے کوی آواز بلند کی ہو۔ اور اگر مغرب ایسا کررہا ہے تو آپ کو کیا مسؑلہ ہے؟
lk Oct 17, 2014 03:38pm
@صدف: please give a reference where she said islam ma larkion ki parhai per pabandi ha
ss Oct 17, 2014 04:00pm
@Aamir Malik: A very mature comment sir. salute to you. *satire intended.
Ali Oct 17, 2014 06:20pm
The Award for Malala is a political decision. She really does not deserve to receive the award. If you compare her performance with Etezaz Hassan, then you yourself can easily understand who did the greatest job to save the children. No body talks about him but everyone talks about Malala. I am sure, she will bear one day a very important and strategic government position in Pakistan who will then peruse the western strategic goal in this country
دستور زباں بندی Oct 17, 2014 06:22pm
@Nisar Khan: بھائی، تبصرہ کرنے سے پہلے آرٹیکل ہی پڑھ لیتے
دستور زباں بندی Oct 17, 2014 06:32pm
@صدف: ہمیں ہر اس شخص کے خلاف ہونا ہے جس نے ہمیں،ہمارے دین اور ہمارے پاکستان کو بدنام کیاچاہے وہ جتنا ہی کیوں نہ سچا ہو " اچھی منطق ہے۔ بدصورت انسان کو آئینہ دکھایا جائے تو اسے بھی برا لگتا ہے۔
Gharib Oct 18, 2014 02:19am
Malala Pakistan ki shaan hai jo dunya main Pakistan ka naam roshan kar rahi hai. Jo koi ulta Malala ko kuch aisi waisi bolta hai, woh un logon ki hemayat karta hai jo Malala ki marne ki koshish ki thi aur aaj apne ghair-Islami harkton ke saath, dunya main Pakistan ko badnaam kar rahe hain. Hum ko Malala par fakhar karna chaahiye aur Malala par waar karnewalon ko taqbeeh karna chaahiye.
khalid Oct 18, 2014 02:58am
@صدف: very nice sadaf,
guftar shah Oct 18, 2014 07:49am
Malala is the jews agent she is working against the pakistan for those people who do not want to see the Dear country Pakistan on the world map.there are thousand of girls going to school in NWFP why she went aboard for saving her life,it is just making money scheme nothing else, [1]: http://httpurdu
Zohaib Oct 18, 2014 09:32am
9 اکتوبر 2012 کو سوات میں ایک بچی پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا، وہ زخمی ہو گئی، آن کی آن میں پوری دنیا میں کہرام مچ گیا اور ہیلی کاہٹر کے ذریعے اسکو پہلے اسلام آباد پھر ایئر ایمبولینس سے برطانیہ شفٹ کر دیا گیا، دنیا کا بہترین علاج کرنے کے بعد ملالہ یوسف زئی نام اس بچی پر اکرام کی بارش ہو گئی، ڈاکٹریٹ کی ڈگریں، ایوارڈز اور تکریم سے اس کو لاد دیا گیا۔۔جنرل اسمبلی سے خطاب کروایا گیا، اوباماسمیت سربراہان مملکت ملاقاتیں کرنے لگے۔۔۔۔ لیکن !!!!!!!!!!!اس واقعہ کے ٹھیک دو ہفتے بعد ایک اور واقعہ ہوا، جب 24 اکتوبر کو عید الضحی سے ایک دن پہلے ایک اور بچی پر کچھ لوگوں نے حملہ کیا، وہ بچی بھی زخمی ہو گئی،اسکا بھائی بھی زخمی ہونے والوں میں اسکے ساتھ تھا، انکی دادی انکی آنکھوں کے سامنے چیتھڑوں میں تبدیل ہو گئی۔۔اقوام عالمی کے ہمدردری کے احساس سےمتاثر اس بچی نے بھی دہشت گردوں کے خلاف آواز اٹھانے کی ٹھانی لیکن اسکے پاس علاج کیلیے ٹوٹے ہسپتال اور باپ کی دعاؤں کے علاوہ کچھ نہیں تھا،اس نے ہمت نہ ہاری، دنیا کو بتانے کے لیے نکلی کہ انہوں نے جن پانچ دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر پڑھی ہے وہ صرف میری بوڑھی دادی تھا، انسانی حقوق کے نمائندوں کی مدد سے وہ امریکہ جا پہنچی, اس نے سوچا شاید کانگریس کو اپنی کہانی سنانے سے اسکو انصاف ملے گا لیکن امریکن کانگریس کے 535 ارکان میں سے صرف پانچ اسکی بپتا سسنے کے لیے راضی ہوئے،نبیلہ کی کہانی نے ٹرانسلیٹرز کو رلا ڈالا لیکن ملالہ کی عظمت کے گن گاتے معاشرے کے دل کو موم نہ کر سکی، نبیلہ اپنےوالد کے ساتھ چند دن بعد پاکستان آ گئی۔۔۔ وزیرستان کے کسی گاؤں میں بیٹھی وہ آج بھی یہ سوچتی ہوگی
Zohaib Oct 18, 2014 09:34am
مخصوص یاد داشت ملالہ کے لئے خون کے آنسو بہانے والے اور انعامات کی بارش کرنے والے نو سالہ نبیلہ رحمان کے خاندان اور اس کی بوڑھی دادی کے قاتل ہیں . ملالہ کو ویسٹ میں اسلئے ویلکم کیا گیا کیوں کہ اس کو طالبان نے گولی ماری ہے اور نبیلہ رحمان کو اسلئے اگنور کیا گیا کیوں اس کے خاندان کو امریکن ڈرون نے مارا ہے ملالہ مظلوم تو نبیلہ کا سوال ، میری دادی نے کیا غلط کیا تھا؟
adnan Oct 18, 2014 12:47pm
@Aamir Malik: I agree with you
Mustafa Oct 19, 2014 04:47pm
We are an unfortunate nation who has never commended or treated our heros well. Left Quid to die mercilessly, shot Liaquat Ali, condemned Ayub for putting us on the path to industrial revolution, hanged ZAB for awakening the nation, killed Benazir for restoration of democracy, barred Abdul Salam from entering his own beloved country, disgraced AQK for giving us a nuke. Now it is poor Malala. Who knows some one may even go to extent of saying "Naheed Israr tum kis bagh ki moli ho" BTW were you ever nominated for any award within or out of Pakistan? Perhaps you are only interested in selling columns. Keep doing but not at the cost of national heros.
Mustafa Oct 19, 2014 04:48pm
@Aamir Malik: Fully endorse
Mustafa Oct 19, 2014 04:54pm
@lk: Simply rubbish, baised, a peice of work by sick mind.
Naseem Rizwan Oct 20, 2014 05:47pm
We are badly educated people in state of perpetual denial.
Mehran Abbasi Dec 10, 2014 08:02pm
Dear Naheed Israr you should have to read malala book
Naveed Alam Dec 11, 2014 01:09am
I salute You
nabiha Dec 11, 2014 10:12am
superb piece of writting i must say
خان Dec 11, 2014 12:43pm
@Aamir Malik میرا خیال ہے آپ نے صرف ٹائٹل پڑھا اور باقی کا کالم پڑھنے کی زحمت نہیں کی۔ :D
Zahid Ali Jallvi Dec 11, 2014 01:07pm
میں یہ نہیں کہتا ملالہ پے حملا نہیں مجھے یہ بتاؤ ظلم پاکستان کی تاریخ میں صرف ملالہ پہ ہی ہوا ہے۔ تمہاری ایک بیٹی امریکیوں کی کید میں ظلم کے پہاڑ سہہ رہی ہے ناہید اسرار صاحبہ آپکو کبھی انکا خیال کیوں نہیں آتا۔ کبھی ان پے نہیں کمبے چہڑے کالم لکھے
inam khan Dec 11, 2014 06:29pm
we as pakistani appreciate malala's courge of struggling for women education,but we as pakistani also cannot beleave America and eurpe as much worried for our women education and also cannot beleave americon and european administration so well wisher of the people of Pakistan.therefore most Pakistani consider that "Dll Men Kala ha"
waqar Dec 11, 2014 11:02pm
I just say we hate Malala, it is all Topi Darama Malala and its supporters Non Muslims only defaming Islam and its followers.We are toys for them and those dirty minds play with us.They told us when we should use our guns against nonmuslims(as in Afghan war against Russia) and when we should use it against muslims(operation in Wana and Waziristan)
NASIR FAROOQ Dec 11, 2014 11:06pm
VERY POOR CONSTRUCTION OF ARGUMENTS
Ashur Dec 11, 2014 11:23pm
Let us sit and see what happens. Is malala metter of honour or a shame for us. Time will decide this for us. I think she became another shame for us.
Hawi jahaz Dec 11, 2014 11:31pm
@S.T. HAIDER bhi wohan kay hawi adoon per CCTV hote hain or kuch nahi agar itana hi shook ho raha hi tu east europe ka chakar tu laga kar aoo
Mehmood Dec 12, 2014 12:02am
@Nisar Khan Please read the article first then comment, Thanks
Hassan Rizvi Dec 12, 2014 03:26am
naheed israr nay jo likha hay woh shayad wazeh nain hay , Malala yousufzai bazahir to mulk aur qoom ka naam roshan hua lakin mustaqbil main is roshni ki jo qeemqt ada kerni pary gi us keh bary main koi nahin soch raha, maghrib aak ya kaal ki baat nahin kerta woh kai saloon ki mansuba bandi kerty hain jabhi kamiyab rehty hain to yeh bhi mustaqbil main Pakistan per ijaradari qaym kernay keh mansoboon main say eik mansooba hay keh itni choti si larki abhi say kehti hay keh woh siyasat main aaye gi aab aaye gi ya lai jaye gi yeh to waqt hi bataye ga, yeh to Plan B hay eik Plan A bhi hay aur mazay ki baat yeh hay keh mery andazay keh mutabiq in dono plans 15 say 20 saal main is per amali jama bhi pehna dia jaye ga
Salman Mahmood Dec 12, 2014 08:49am
And when it comes to the Israil attack on Palestine Kids then SHE becomes quiet because SHE does not want to heart HER real Hero "Obama". WHat do u say on this?
سید اویس مختار Dec 12, 2014 09:33am
میرا نہیں خیال کہ کالم نگار نے اپنے الفاظ کیساتھ انصاف کیا ہے، پاکستان میں لاکھ برا صحیح مگر ملالہ کیساتھ جو کچھ ہوا وہ صرف ایک اپنی طرز کا اچھوتا واقعہ تھا، اس سے پہلے کسی پاکستان لڑکی کو اسکول جانے کی پاداش میں کسی نے قتل کی کوشش نہیں کی، اور اس ہی "ایک" واقعہ کو مغرب اور ہمارے مغرب زدہ میڈیا نے مثال بنا کر پیش کیا۔ اس وقت بھی آپ پاکستان کی کسی بھی جامعہ میں جا کر دیکھ لیں، آپ کو لڑکوں سے زیادہ لڑکیاں دکھائی دینگی! کیا یہ اس بات کا کافی ثبوت نہیں کہ پاکستان میں خواتین کو ہر طرز کی آزادی ہے۔ حد تو یہ ہے کہ پاکستان میں لڑکیاں پائلٹ بن جاتی ہیں، سیاست دان بنتی ہیں، ڈاکٹر انجیئر، بزنس وومین، پی ایچ ڈی کرلیتی ہیں، وہ کسی نوبل انعام کی حقدار نہیں قرار پاتی بلکہ ایک ایسی لڑکی جس نے ابھی ملک کی خاطر کچھ خاص کارنامہ نہیں کیا نوبل انعام کی حقدار ٹھہرتی ہے، واہ رے مغرب تیری نوازشیں! (منجانب: ابنِ سیّد)
سید اویس مختار Dec 12, 2014 09:37am
@Sartaj مذہبی تنظیموں کے ہزارو﷽ں اسکول پاکستان کے طول و عرض میں بکھرے ہیں جس میں ہزاروں لڑکیاں پڑھتی ہیں، کیا آپ ایک بھی نام دے سکتے ہیں ایک بھی اسکول جو کسی لبرل تنظیم نے کارخیر میں بنایا ہو؟
Raja Dec 12, 2014 01:48pm
You are all wasting time and she is enjoying her life, so all of you enjoy your life too. She gives a dam to all of your articles and discussion
imran Dec 12, 2014 06:30pm
Mashaa Allah buhut acha bayan kia aap ne apne mulk or Uski awaam k halaat ko. But you forgot to remember your another sister who is lying under guantanamo bay since last many many years. Aahh, this is the same country which is embracing Malala over her courage. If you permit me, may I say it as a Double Face? I am sorry if you hurt. I am not here to defend our bad deeds but sorry I can't let others to defend their bad deeds. We should remember that Islam teaches us that YAHOOD are our biggest enemy and if anyone supporting and getting support from them will be amongst them. If dog is prohibited then it means prohibited, it doesn't mean there is any way to propose less or more prohibited. If people of our country are not making their connections with Allah then it doesn't mean that anyone have a chance to say/do anything they want and counter blame the people. Allah says we should enter in Islam fully and not partially. May Allah help us follow Islam. Ameen. (Allah knows best)
Shahab Zaka Siddiqui Dec 12, 2014 07:49pm
Very nice article 110% true hum sub Pakistani ka yhi hal hy apni khamian kohtaian nahi dekhty .drasal hmain Jinnah liaqat ali khan ke baad koi mukhlis hukmeran mulk ke leye nahi mila or uski wajah hai taleem or sha'oor ki kami
UMAIR Dec 12, 2014 08:28pm
WELL..I Am from the group who appreciate her efforts and at the same time believe that your column carries bias.How many columns written on malala vs columns written on Dr AAfia.Isnt she the daughter of nation in need of desperate help.BUT WHATEVER WEST LIKES IS PROMOTED IN OUR MEDIA AND MINDS.What i a am trying to say is that there is no originality of thoughts and ideology.And journalists are no exception
syed qasim shah Dec 13, 2014 12:47am
@Aamir Malik 101% right
farman Dec 13, 2014 07:40am
Malala مائے فُٹ.
Rana Malik Dec 13, 2014 08:28pm
@Nisar Khan Well said
Sikander Dec 13, 2014 09:10pm
Dear all. I can't agree with the lady, because she is doing. Just to attack on other peoples. This is your responsibility. Please do some thing which is better than malala then you will get reward. Todays every one works for money not to improve the skills.
s Dec 14, 2014 12:33am
Wow! no wonder there is no future for this country, when woman doesn't recognize another's success. Poor girl almost died, but she still had the courage to say that you cannot stop her. may be the author is jealous because she has no courage to say no in this male dominant society. Its a pure shame that they will not speak about all the victims of honor killings, but only one that is bothering her is this courageous girl who set up an example for others. Are they intimidated now that there will be more Malalas, and they cannot sell them like goats anymore?
Rizwan Dec 15, 2014 09:54am
Jis shakhsieyat kee buneyad hee jhoot per rakhi gai ho oss per Pakistani awam akhir kuen fakhar karey koi mujh ko Malala key sar per fire ka nishan tak dekha dey oss kee itni bari surgery ka darama rachaya gaya. koi bata sakta hey key malala key sar ka aik baal tak nahi kata aur itni bari surgery ho gai aur phir Malala hee kuen keya pakistan bhur mey aur above hundred larkieya taleem key leye kis qadar kousheesh kar rahi hey wo europe aur america ko keun nazar nahi ai aur koi tou batay key malala ney akhir taleem keya khidmat kee koi aik school bhee nahi balkey koi aik larki bhee taleem key leye tayyar nahi kee..akhir kab tak ye Alami samraji powers ham per apni marzi kee shaksieyat ko musalat karti rehey gee aur kab tak pakistani awab in logo key hato beywaqoof bantey rhey gey. Talban aur malala douno in alami samraji powers key pithoo hey.
Afaq Dec 15, 2014 12:41pm
@Sartaj kya stand liya hai, kya malala se pahle kabhi kisi larki ne stand nahi liya, ab bhe pakistan me najane kitne womens free teaching karte hain apne gharon me, malala ke sath jo dosri larkiyan zakhme howe thein un ke liye kya kiya malala ne ya govt. ne. malala is liye angrezon ke nazar me agai kyon ke un ne apni dairy me musalman ke darhi ke bare me likha tha.
asad Dec 15, 2014 11:14pm
lame nation with sick mentality