تربت: ایرانی فورسز نے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ہے جس سے ایک صوبیدار ہلاک اور کم از کم تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق ایران کے 30 اہلکار جمعہ کو پاکستانی حدود میں دو کلومیٹر تک اندر آئے اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

حملے میں ایک صوبیدار ہلاک اور کم از کم تین اہلکار زخمی ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز نے نوکنڈی کے رہائشویں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایف سی اور محکمہ داخلہ نے سرحدی خلاف ورزیوں سے محکمہ خارجہ کوآگاہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران نے پاکستان میں کارروائی کی دھمکی دی تھی۔

ایران نے خبردار کیا تھا کہ اگر پاکستانی حکومت نے اپنی سرزمین کو شدت پسندوں سے محفوظ بنانے کے لیے ان کے خلاف کارروائی نہ کی تو ایران پاکستانی علاقے میں ان کے خلاف کارروائی کرے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران اور پاکستان کے درمیان سرحد پر رواں سال چھ فروری کو ایرانی محافظوں کے اغوا اور ان میں سے ایک کی ہلاکت کے بعد ایران نے پاکستان سے احتجاج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس طرح کے حملے نہ بند ہوئے تو پاکستانی علاقوں میں فوج بھیجی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب ایرانی خبر رساں ادارے اسنا کے مطابق ’باغیوں‘ کے ساتھ جھڑپوں کے نتیجے میں دو ایرانی سرحدی محافظ ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جھڑپ میں متعدد ’باغی‘ مارے گئے جبکہ فوجی حکام نےایک گاڑی اور ہتھیار اپنے قبضے میں لے لیے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (4) بند ہیں

Nadeem Ahmad Oct 17, 2014 09:15pm
ہمارا کوئی بھی ہمسایہ ہمارا نہیں ہے. یہی ہماری بدقسمتی ہے. پاکستان کو بہت سٹرانگ ملک ہونا چاہیے تاکے کسی کی جرت بھی نہ ہو ایسا سوچنے کی. پر یہ صرف اور صرف اس وقت ممكن ہے جب اندرونی دہشت گرد اور انتہا پسندوں کو مار مکایا جائے.
AHSAN FARUQUI Oct 17, 2014 09:18pm
They need a great gift, send couple of Missiles and do the same to India! Pl. do not forget to give Sharif brothers a ride on the missile to India.
abrar Oct 17, 2014 09:19pm
Iran ko aysee naheen karna chahey.mare khiyal main wo blochistan sath milana chahta hay.
OMARZED Oct 17, 2014 10:41pm
IRAN INDIA PAKISTAN K DUSHMN HAI