کراچی: سابق ٹیسٹ بلے باز باسط علی نے پاکستانی کپتان مصباح الحق کی آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں فارم واپس آنے کی پیشگوئی کردی۔

پاکستانی ڈومیسٹک ٹیم سوئی نارتھرن گیس ٹیم کے کوچ جس کی قیادت مصباح کرتے ہیں، نے کہا کہ مصباح نے جون کے فٹنس کیمپ میں دس کلو وزن کم کیا تھا جس کی وجہ سے اگست میں سری لنکا اور پھر آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں ان کی فارم خراب ہوگئی۔

انہوں نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’میں نے مصباح کو کہا ہے کہ 40 سال کی عمر میں انہیں اتنا وزن کم نہیں کرنا چاہیے اور اسی کی وجہ سے انہیں کریز پر مسئلہ ہورہا ہے، اب انہوں نے دوبارہ سات کلو وزن بڑھا لیا ہے اس لیے ان کی فارم واپس آجانی چاہیے۔‘

پاکستان کے لیے 17 ٹیسٹ اور 50 ایک روزہ میچ کھیلنے والے باسط نے کہا کہ وزن کم کرنے سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں گرمی کے باعث مصباح کے فوکس پر اثر پڑا۔

باسط نے کہا کہ مصباح انے شاٹس مکمل نہیں کر پارہے تھے اور اب جب انہوں نے اپنا وزن بڑھا لیا ہے، وہ رنز اسکور کریں گے۔

اس سے قبل مصباح وزن کم کرنے پر خراب فارم کی باتوں کو مسترد کرچکے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ کو شروع ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں