کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فائرنگ اور دیگر پُرتشدد واقعات میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرنٹیئر موڑ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

اس سے قبل شاہ فیصل کالونی میں بھی فائرنگ کا ایک واقعہ پیش آیا پیش آیا، جس میں ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔

اس دوران نارتھ کراچی اور منگھوپیر میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ کراچی شہر میں ایک سال سے زائد عرصے سے رینجرز اور پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، تاہم اس کے باوجود اب تک فائرنگ اور لاشیں ملنے کے واقعات میں کمی نہیں آسکی ہے۔

ستمبر 2013ء میں شروع ہونے والے اس آپریشن میں رینجرز اور پولیس مختلف مبینہ مقابلوں میں متعدد افراد کو گرفتار اور ہلاک کرنے کے دعوے کرچکے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں