پشاور: پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی کے علاقے چہار منگ بابڑہ میں افغان صوبے کنٹر سے مارٹر گولے فائر کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایک عام شہری ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان علاقے سے ایک مکان پر دو مارٹر گولے فائر کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق چہار منگ بابڑہ کے علاقے میں ایک قبائلی شخص کے مکان کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ یہ مارٹر گولے افغان علاقے سے شدت پسندوں کی جانب سے فائر کیے گئے۔

خیال رہے کہ ماضی میں بھی افغانستان سے ملحقہ باجوڑ اور مہمند ایجنسی میں متعدد بار اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

ان علاقوں میں ناصرف تحریکِ طالبان پاکستان، بلکہ القاعدہ کے بھی شدت پسند سرگرم ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں