ایدھی سینٹر کو لوٹنے والا ایک ملزم سابق ملازم نکلا

اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2014
عبدالستار ایدھی اپنے بیٹے  کے ہمراہ ایدھی سینٹر میں ہونے والی ڈکیتی کے بعد رپورٹروں سے گفتگو کر رہے ہیں—۔فوٹو فیصل مجیب/ وائٹ اسٹار
عبدالستار ایدھی اپنے بیٹے کے ہمراہ ایدھی سینٹر میں ہونے والی ڈکیتی کے بعد رپورٹروں سے گفتگو کر رہے ہیں—۔فوٹو فیصل مجیب/ وائٹ اسٹار

کراچی: دو روز قبل کراچی کے ایدھی سینٹر میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث دو ملزمان کو کرمنل ریکارڈ سے شناخت کرلیا گیا ، جن میں سے ایک ملزم ایدھی کا سابق ملازم ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایدھی سینٹر کھارادر میں اتوار کے روز ہونے والی کروڑوں روپے کی ڈکیتی کے بعد پولیس نے تیزی سے تفتیش کا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

گزشتہ روز عینی شاہدین کی مدد سے ملزمان کے خاکے جاری کئے گئے تھے اور اس کے بعد کرمنل ریکارڈ سے دو ملزمان کو عینی شاہدین نے شناخت کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر جرائم میں جیل بھی جاچکے ہیں جبک ایک ملزم ایدھی میں چند دن نوکری بھی کرچکا ہے۔

دیگر ملزمان کی تلاش میں لیاری اور گلستان جوہر میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یاد رہے کہ اتوارکو آٹھ مسلح افراد دن دیہاڑے عبدالستار ایدھی سمیت عملے کو یرغمال بناکر کروڑوں روپے مالیت کا سونا اور رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے تھے۔


مزید پڑھیں: کراچی: ایدھی سینٹر میں کروڑوں روپے کی ڈکیتی


عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ لوٹی جانے والی رقم میں لوگوں کی جمع کرائی گئی امانتیں بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلی سندھ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں