'کنگ آف رومانس' یش چوپڑا کی دوسری برسی

21 اکتوبر 2014
بولی وڈ فلم میکر یش چوپڑا — اے ایف پی فوٹو
بولی وڈ فلم میکر یش چوپڑا — اے ایف پی فوٹو

کنگ آف رومانس کہلائے جانے والے بولی وڈ فلمساز اور ہدایتکار یش چوپڑا کو اپنے مداحوں سے جدا ہوئے دو برس بیت گئے۔

یش چوپڑا ستائیس ستمبر 1932کو لاہور میں پیدا ہوئے اور 1959 میں فلم 'دھول کا پھول' سے آئی ایس جوہر اور اپنے بڑے بھائی بی آر چوپڑا کے معاون کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کیا۔

اور پھر انہوں نے اگلی پانچ دہائیوں تک رومانس سے بھرپور فلمیں بنا کر 'کنگ آف رومانس' کا خطاب پایا۔

انہوں نے 1973 میں اپنی فلم کمپنی 'یش راج فلمز' بنائی جس کے بینر تلے پہلی فلم 'داغ، اے پوئم آف لو' بنائی۔

1975 میں پہلی بار انہوں نے امتیابھ بچن کے ساتھ کام کیا اور ایک سے بڑھ کر ایک ہٹ فلمیں بنائیں، ان میں دیوار، کبھی کبھی، ترشول اور سلسلہ شامل ہیں۔

یہ سلسلہ فلم چاندنی، لمحے، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، دل تو پاگل ہے، محبتیں، دھوم ٹو، نیو یارک، ویر زارا، رب نے بنا دی جوڑی اور ان کی آخری فلم جب تک ہے جاں تک جاری رہا۔

انہوں نے چھ بار نیشنل فلم ایوارڈ اور گیارہ بار فلم فیئر ایوراڈ حاصل کیا۔

یش راج کا ہندی فلمی کریئر 53 سالوں پر محیط رہا ان کے بعد دو بیٹوآدتیہ چوپڑا اور اُدے چوپڑا نے ان کی فلمی وارثت سنبھالی ہے۔

یش چوپڑا اکیس اکتوبر 2012 کو 80 سال کی عمر میں بے شمار مداحوں کو سوگوار چھوڑ کے ہمشہ کے لیے جُدا ہوئے گئے مگر اپنے پیچھے لافانی فلموں کا سلسلہ چھوڑ گئے۔

تبصرے (0) بند ہیں