9 غذائیں جو رکھیں آپ کو سدا جوان

اپ ڈیٹ 30 مئ 2016
—  فائل فوٹو
— فائل فوٹو

میں مسلسل بتایا جاتا ہے کہ کیا کھانا بہتر ہے کیا نہیں، مگر کیا اس میں کوئی حقیقت ہوتی ہے؟ درحقیقت ہماری خوراک صرف صحت پر نہیں بلکہ ہمارے شخصیت یا عمر پر بھی اثرانداز ہوتی ہے۔

اور اگر آپ درمیانی یا 50 کے عشرے کے بعد بھی جوان نظر آنا چاہتے ہیں اور وہ بھی کسی پلاسٹک سرجری یا ادویات کے استعمال کے بغیر تو یہ چند فوڈز ایسی ہی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں جو آپ کی شخصیت کو کم عمر بنا کر پیش کرتے ہیں۔

ایسے ہی چند چیزوں کے بارے میں جانے جو آپ کی شخصیت کو ہر عمر میں پرکشش بناتے ہیں۔

مالٹے

وٹامن سی آپ کی نوجوانی کے تاثر کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے اور مالٹوں میں اس وٹامن کی کوئی کمی نہیں ہوتی، اس کے ساتھ ساتھ ان میں ایک جز بائیو فلیونوئیڈز بھی ہوتے ہیں جو جلد کو سورج کی شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور خلیات کو مرنے سے بچاتا ہے۔

ناشپاتی یا ایووکیڈو

ناشپاتی یا ایوو کیڈو وٹامن ای کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے جس میں بیٹا کروٹین کی کافی مقدار بھی شامل ہوتی ہے جو جلد کو بڑھاپے سے بچانے کے ساتھ ساتھ اس کی جگمگاہٹ کو برقرار رکھتا ہے۔

بیریز

اسٹرابری ہو یا بلیو بیری، ہر قسم ک یبیریز آپ کی صحت کے ساتھ ساتھ مجموعی شخصیت کی کشش کے لیے بہترین ہے، ان کے استعمال سے جلد کی جگمگاہٹ میں اضافہ ہوتا ہے اور جھریوں کا امکان کم ہوجاتا ہے، جبکہ یہ یاداشت کی کمزوری سے بھی تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

گاجر

بیٹا کروٹین سے بھرپور یہ مزیدار سبزی آپ کی جلد کے خلیات کو تازگی بخشتی ہے اور یہ ایک طاقتور اینٹی آکسائیڈنٹ کا بھی کام کرتی ہے جس سے جھریوں سے تحفظ ملتا ہے۔

انار

روزانہ انار کے جوس کا ایک گلاس جھریوں کو آپ سے دور رکھتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ کولیسٹرول اور بلڈپریشر کی شرح کو بھی کم کرتا ہے جبکہ اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا بھی بہترین ذریعہ ہے جو سدا بہار جوانی کی اصطلاح کو درست بھی ثابت کرسکتے ہیں۔

مچھلی

مچھلی میں پایا جانے والا اومیگا تھری ضروری فیٹی ایسڈ ہے جو جلد کو جگمگانے اور تازہ رکھنے میں مددگار اور انہیں خشکی سمیت قبل از وقت بڑھاپے سے بچاتا ہے، اگر آپ کی خوراک میں صحت بخش چربی شامل نہیں ہوگی تو آپ بہت کم عمر میں ہی جلد کی خشکی اور جھریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔

سرخ انگور

سرخ انگوروں کے چھلکوں میں ایسا عنصر پایا جاتا ہے جو آپ کی جلد کو نرم، لچکدار اور اچھی نظر آتی ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ آپ کو سورج کی شعاعوں سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

بند گوبھی

بندگوبھی ہر ایک کے لیے سپرفوڈ ہے کیونکہ اس میں شامل اینٹی آکسائیڈنٹس آپ کے جسم کو عمر بڑھنے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں یا یوں کہہ لیں کہ قبل از وقت بوڑھاپے اور مختلف امراض سے تحفظ ملتا ہے۔

زیتون کا تیل

کیا آپ کو اس بات پر حیرت ہوتی ہے کہ بحرروم کے خطے کے لوگ زیادہ صحت مند کیوں نظر آتے ہیں؟ اس کی وجہ ان میں زیتون کے تیل کا زیادہ استعمال ہے جوکہ جلد کو آلودگی سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور آپ زیادہ پرکشش و صحت مند نظر آتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (4) بند ہیں

KANWAR Muhammad Naeem Oct 22, 2014 05:08pm
SAYHUT k leay boht mufeed tips hain ap k
Junaid Raza Oct 22, 2014 06:19pm
Surely these tips are gonna work for all. Is this research work?
وسیم بن اشرف Oct 22, 2014 11:27pm
ڈان زبردست ویب سایٹ ہے،تازھ ترین خبریں ملتی ہیں
Sarfraz Arain Oct 28, 2014 10:03pm
Best of the best article very useful