آج کی آن لائن دنیا جتنی غیرمحفوظ ہے ماضی میں کبھی نہ تھی یہی وجہ ہے کہ آئے روز کبھی جی میل اکاﺅنٹس پاس ورڈ ہیک ہونے کی اطلاعات آتی ہیں تو کبھی ہزاروں کسی اور سروس کے اکاﺅنٹس ہیکرز کے قبضے میں چلے جاتے ہیں، جبکہ ویب سائٹس ہیکنگ تو عام معمول بن چکا ہے، تاہم صارف اگر اپنی ذاتی اور مالیاتی معلومات کو انٹرنیٹ پر محفوظ رکھنا چاہے تو یہ چند نکات ان کے لیے کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

پاس ورڈ یا پن کا استعمال

چاہے فون ہو، ویب سائٹ یا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ، آپ کے دفاعی حصار کی پہلی لائن پن یا پاس ورڈ ہی ہوتی ہے، کبھی بھی ایک جیسے پاس ورڈ مختلف اکاﺅنٹس پر استعمال نہ کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا اندازہ لگانا کسی کے لیے بھی بہت مشکل ہو(خاص طور پر اپنے پیاروں کے نام، تاریخ پیدائش یا پسندیدہ کھیل وغیرہ کو استعمال نہ کریں)، جبکہ اپنا پاس ورڈ کبھی کسی اور کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

سافٹ ویئر کی سمجھ بوجھ

اپنی تمام ڈیوائسز کو اینٹی وائرس سافٹ ویئر سے تحفظ فراہم کریں اور باقاعدگی سے ان کی اپ ڈیٹس کو انسٹال کرنا یقینی بنائیں، کیونکہ ان میں اکثر سیکیورٹی سیٹنگز بہتر ہوتی رہتی ہیں۔

پرائیویسی کا خیال

اپنے تمام سوشل میڈیا اکاﺅنٹس میں پرائیویسی سیٹنگز کو چیک کریں تاکہ آپ صرف افراد کو ہی اپنی ذاتی یا اہم معلومات تک رسائی دیں یا شیئر کرسکیں جن پر آپ کو مکمل اعتماد ہو۔

تالا بندی

جب بھی آن لائن شاپنگ یا بینکنگ سہولیات کو استعمال کریں تو ہمیشہ چیک کریں کہ ویب براﺅزر پر تالے کا نشان بناآرہا ہوں اور یہ کہ وہ ویب ایڈریس https://’ سے شروع ہوتا ہے کیونکہ اس میں s کا مطلب تحفظ ہے۔

وائی فائی کا تحفظ

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے گھر کے وائی فائی کو مضبوط پاسورڈ سے تحفظ فراہم کیا جارہا ہے جس سے صرف آپ اور اپنے کے گھر والے ہی واقف ہو، جب گھر سے باہر و کبھی بھی ہاٹ اسپاٹ استعمال نہ کریں کیونکہ وہ غیرمحفوظ ہوسکتے ہیں۔

رقوم کی منتقلی

کسی بھی نیلامی کی سائٹ پر اس بات کو یقینی بنائیں کہ کبھی بھی رقم کو براہ راست بینک اکاﺅنٹ میں ٹرانسفر نہ کریں یا اپنی ذاتی تفصیلات کسی کے ہاتھ میں نہ دیں، اگر آپ کسی بڑی چیز جیسے گاڑی کو خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی چھان بین کریں کہ وہ گاڑی موجود ہے اور حقیقی ہے یا نہیں۔

اپنے پیغامات کو منظم کرنا

کبھی بھی کسی مشتہ نظر آنے والی ای میل کو کھولے یا فارورڈ نہ کریں، اور نہ ہی سوشل میڈیا پر کسی ایسے فرد کے پیغام کا جواب دیں جس سے آپ واقف نہ ہوں۔

لفظوں کا محتاط استعمال

جب بھی آن لائن ہو تو ایسے الفاظ استعمال کرنے سے گریز کریں جو کسی کے لیے تکلیف دہ، باعث اشتعال یا آپ یا کسی اور کے لیے خطرے کا باعث بن جائیں۔

لاگ آف، لاگ آﺅٹ

اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ ہمیشہ کمپیوٹر سے ہٹنے سے پہلے اپنے ای میلز یا سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے لاگ آﺅٹ ہو اور کوئی کام نہ تو کمپیوٹر لاگ آف کرنا نہ بھولیں۔

آن لائن تعلقات میں احتیاط

آن لائن رومانوی سائٹس پر کبھی بھی اپنی نجی معلومات کو افشا نہ کریں اور اس بات کو جاننے کی کوشش کریں کہ جو بھی پروفائل آپ دیکھ رہے ہیں حقیقی ہے یا نہیں، کبھی بھی آن لائن ملنے والے لوگوں کو رقوم ارسال یا ٹرانسفر نہ کریں۔

تبصرے (0) بند ہیں