لندن:نوبل پیس پرائز جیتنے والی ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ وہ انعام میں ملنے والی رقم پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے منصوبوں پر لگائیں گی۔

انعام جیتنے کے بعد پہلے ٹی وی انٹرویو میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ انہیں قطعی امید نہیں تھی کہ وہ نوبل انعام جیت جائیں گی، جس دن اس ایوارڈ کا اعلان ہونا تھا تو وہ معمول کے مطابق اپنے اسکول میں کیمسٹری کی کلاس میں تھیں، اسی دوران ایک ٹیچر دوڑتی ہوئی آئیں اور انہیں کلاس سے باہر لے جاکر نوبل انعام جیتنے کی خوش خبری سنائی۔

ملالہ کا کہنا تھا کہ وہ انعام میں ملنے والی رقم کو پاکستان میں تعلیمی منصوبوں پر خرچ کریں گی۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ تمام جماعتوں کو پاکستان کی خوشحالی کے لیے سوچنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوات میری مٹی اور میرا وطن ہے، سوات میں طالبان ہی دہشت گردی کے ذمہ دار ہیں، سوات کی بچیوں کو خواب دیکھنا سکھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری تمام توجہ بچوں کو تعلیم دینےپر مرکوزہے،اسکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیم کی طرف لانا ضروری ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں