بولی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اور اجے دیوگن کی نئی فلم 'ایکشن جیکسن' کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کے ہیرو اجے دیوگن پولیس اہلکار کا کردار نبھا رہے ہیں اور کر رہے ہیں دل کھول کر مار دھاڑ۔

دوسری طرف مست مست نینوں والی سوناکشی سنہا بھی چلبلے انداز میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔

فلم کے ہدایتکار پربھودیوا ہیں جبکہ بولی وڈ مصالحہ فلم میں ڈانس نمبرز بھی موجود ہیں۔

فلم 'ایکشن جیکسن' پانچ دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اگست میں ریلیز ہونے والی اجے دیوگن کی فلم 'سنگھم ریٹرنز' نے پانچ دن کے اندر سو کروڑ کما کر بولی وڈ کی کامیاب ترین فلم ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں